خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس: وزیراعلیٰ کی بانی سے ملاقات کے بعد بجٹ منظوری کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔
کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ وزیراعلیٰ کی بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد منظور کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔
اسپیکر نے کہا کہ کل رات بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم نہیں آتا کٹ موشن پیش نہیں ہوگا، محکمہ قانون سے مشاورت بھی کی، کٹ موشن پیش نہ کرنے کا فیصلہ ہوا۔
اسپیکر اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے تک کٹ موشن نہیں لیا جائے گا۔ کٹ موشن بجٹ پاس کرنے کا مرحلہ وار طریقہ کار ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کٹ موشن
پڑھیں:
آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ، طلباء و طالبات کا قلعہ بالا حصار کا دورہ
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے حکام نے طلباء و طالبات کو امن وامان، سیکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں سوالات کے تفصیلاً جوابات دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 میں شامل خیبر پختونخوا کے مختلف جامعات کے طلباء و طالبات نے قلعہ بالا حصار کا دورہ کیا۔ طلباء و طالبات کو قلعہ بالا حصار کے تاریخی پس منظر اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی امن و ترقی کے لیے کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے حکام نے طلباء و طالبات کو امن وامان، سیکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں سوالات کے تفصیلاً جوابات دیئے۔ طلباء و طالبات نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے غازیوں اور شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ بالا حصار میوزیم میں آویزاں تاریخی ادوار کی بہترین منظر کشی، شہداء اور ثقافتی گیلری میں بھرپور دلچسپی لی۔ انہوں نے دورے کو مفید قرار دیا اور پاک فوج و فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کا شکریہ ادا کیا۔
یونیورسٹی آف پشاور کی حور العین نے کہا کہ ’’وطن کی دفاع میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کے بہادر جوانوں کا خون ذرے ذرے میں شامل ہے جو ہر خطرے سے بے خوف وطن کی دفاع کیلئے کھڑے ہیں۔‘‘ طالبہ سیدیا فضاء علی نے کہا کہ بالا حصار کی تاریخ فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کی شجاعت اور بہادری کی داستانوں سے بھری پڑی ہے جبکہ ہمنہ شہزاد کا کہنا تھا کہ آج کے دورے سے ہمیں یہ معلوم ہوا کہ فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نہ صرف دفاع بلکہ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلے سرگرم عمل ہے۔ طالبہ لائبہ حبیب کا کہنا تھا کہ ’’دورے سے ہمیں بالا حصار کی تاریخ جانے اور دیکھنے کا عملی موقع ملا جو ہمارے لۓ باعث فخر ہے۔‘‘