تھائی لینڈ کی قومی اسمبلی کے صدر چین کا 7روزہ دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنکاک( انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کی قومی اسمبلی کے صدر اور ایوان نمائندگان کے اسپیکر وان محمد نور ماتھا22 جون سے چین کا 7روزہ دورہ کریں گے۔ خبررساں اداروں کے مطابق تھائی لینڈ کی قومی اسمبلی کے صدر اور ایوان نمائندگان کے اسپیکر وان محمد نور ماتھا کو چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین زاؤ لیجی کی جانب سے دورے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔ ان کا یہ دورہ اتوار کے روز شروع ہوگا اور 28 جون تک جاری رہے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔