فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی محمد سعید اسد سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (کامرس ڈیسک )فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (FCAA)خیبر پختونخوا کے صدرضیاء الحق سرحدی کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد جس میں ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدرخالد شہزاد، پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) کے کو آرڈینیٹرونائب صدرامتیاز احمد علی،سیکرٹری جنرل میاں وحیدشاہ باچہ ، ممبر ایگزیکٹیوکمیٹی وڈائریکٹر پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس فاروق احمد اور بلال احمد پر مشتمل وفد نے ماڈل کسٹم کلکٹریٹ (MCC) کسٹم ہاؤس پشاورمیںڈائریکٹریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈپشاور میں نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ محمد سعید اسد سے ملاقات کی اور انہیں ڈائریکٹر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باداور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ کسٹم ٹرانزٹ ٹریڈ طورخم کے سپرنٹنڈنٹ صدیق اکبر اور انسپکٹر مظہر مقصودبھی موجود تھے اس موقع پر ضیاء الحق سرحدی جوکہ پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI)کے سینئر نائب صدراور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر اور موجودہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن بھی ہیں نے کہا کہ آپ مختلف ادوار میں ایف بی آر کے مختلف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں اور آپ بزنس کمیونٹی کے مسائل سے بھی بخوبی آگاہ ہیںانہوں نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے1965کے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ 45سال تک بڑی آسانی سے چلتا رہا جس سے کاروباری لوگوں کے علاوہ کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس، بارڈر ایجنٹس، شپنگ ایجنٹس اور ٹرانسپورٹر حضرات بڑی سہولیات سے اپناکاروبار کر رہے تھے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمبر ا ف کامرس
پڑھیں:
لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
—فائل فوٹولاہور کے علاقے رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان احمد خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کا پاک افغانستان سرحد بابِ دوستی سے انخلاء جاری ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مالک مکان نے افغان مہاجرین کا اندرج تھانہ میں نہیں کروایا تھا، مالک مکان احمد خان نے کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احمد خان زریاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔