لاہور چیمبر کا دبئی، یو اے ای اور سعودی عرب سے ویزا مسائل حل کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
سٹی42: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دبئی، یو اے ای اور سعودی عرب میں پاکستانی تاجروں کو درپیش کاروباری اور لیبر ویزوں کے سنگین مسائل کو حل کیا جائے۔
کاروباری برادری کو ان ممالک میں ویزوں کے حصول میں غیر معمولی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ان مسائل کی وجہ سے پاکستان کی بیرونی تجارت شدید متاثر ہو رہی ہے۔
صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ یہ ایک سفارتی سطح کا معاملہ ہے جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
حکومت سینئر وفاقی وزیر کی سربراہی میں فوری اعلیٰ سطحی وفد ان ممالک میں بھیجے۔دبئی، یو اے ای اور سعودی عرب سے ویزہ پالیسی میں نرمی کے لیے بات چیت کی جائے اور وزارت خارجہ ویزا پالیسی کے مسئلے کو سنجیدہ خارجہ حکمتِ عملی کے ذریعے حل کرے۔
لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد کا مؤقف دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ویزہ مسائل کا براہِ راست اثر ہماری برآمدات اور بین الاقوامی سرمایہ کاری پر پڑ رہا ہے، فوری حل ناگزیر ہے۔"
سپر ٹیکس کن افراد پر عائد ہوگا؟ بری خبر آگئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 لاہور چیمبر
پڑھیں:
عراق، زیارات کیلئے 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا
عراقی حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر مرد اگر اپنے خاندان کے ہمراہ درخواست دیں تو انہیں زیارت ویزہ جاری کیا جائے گا، یہ اقدام مبینہ طور پر زائرین کے انتظامی مسائل اور سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیارت کے دوران سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی حکام نے مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق اب زیارت ویزہ کے اجرا کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔ عراقی حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا، البتہ 50 سال سے کم عمر مرد اگر اپنے خاندان کے ہمراہ درخواست دیں تو انہیں زیارت ویزہ جاری کیا جائے گا، یہ اقدام مبینہ طور پر زائرین کے انتظامی مسائل اور سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیارت کے دوران سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق نئی پالیسی کا براہِ راست اثر نوجوان زائرین پر پڑے گا جو انفرادی طور پر زیارت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم خاندانوں کے ساتھ آنے والوں کے لیے راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔