(ویب ڈیسک)حکومت نے نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی تیارکرلی۔
معاون خصوصی صعنت و پیداوارہارون اختر نے پریس کانفرنس کےدوران کہا کہ نئی پالیسی سے پانچ سال کے دوران فیول کی مدمیں833 ارب روپےکی بچت ہوگی،نئے ای وی رولز بنارہے ہیں،سبسڈی اوراستعمال کا سینٹرلائزڈ طریقہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ای وی پالیسی سے سالانہ 2 ارب سات کروڑ لیٹر پیٹرول بچے گا،درآمدی بل میں ایک ارب ڈالرکی بچت ہوگی،5 سال میں ہم سو ارب روپے کی سبسڈی دیں گے،پہلے سال میں ایک لاکھ 16ہزاربائیکس کو سبسڈی ملے گی،اس کے علاوہ3 ہزار سے زائد رکشوں اور چارچنگ اسٹیشنز کو بھی سبسڈی دی جائے گی۔
اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
تقسیم کار کمپنیوں کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو 53 ارب روپے کا ریلیف دینے کی درخواست
فائل فوٹو
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو 53 ارب روپے کا ریلیف دینے کی درخواست دے دی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ مالی سال 25-2024 چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے متعلق عوامی سماعت مکمل کرلی گئی، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
اویس لغاری نے کہا کہ پالیسی نافذ ہونے کے بعد مسابقتی مارکیٹ میں بجلی کی آزادانہ تجارت ممکن ہوسکے گی،
نیپرا کا کہنا ہے کہ ڈسکوز نے 53 ارب 39 کروڑ روپے صارفین کےلیے ریلیف کی درخواست جمع کروائی تھی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے مطابق صارفین کو اگلے 3 ماہ تک ریلیف 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ تک ملے گا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن، پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔