کراچی میں سب سے بڑی فرنیچر نمائش 20 ستمبر کو شروع ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان کی سب سے بڑی فرنیچر نمائش 20 اور 21 ستمبر کو منعقد ہوگی جس میں 50 سے زائد برانڈز شریک ہوں گے۔ نمائش میں فرنیچر، ہوم ڈیکور اور ہینڈیکرافٹس کے جدید ڈیزائن پیش کیے جائیں گے۔ اس کا افتتاح اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کریں گے۔ منتظمین کے مطابق نمائش میں عوام کو رعایتی قیمتوں پر اعلیٰ معیار کا فرنیچر دستیاب ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک ڈیل کا فریم ورک طے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور چین کے درمیان ٹِک ٹاک فریم ورک پر معاہدہ ہوگیا،جس کے تحت ٹک ٹاک کا کنٹرول امریکا کو منتقل ہو جائے گا۔ 17کروڑ امریکی صارفین والی مقبول ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے امریکا اور چین کے درمیان کئی ماہ کی مذاکراتی کوششوں کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ معاہدے کا مقصد امریکی سیکورٹی خدشات کو دور کرنا اور ساتھ ہی ایپ کی چینی خصوصیات کو برقرار رکھنا ہے۔