چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے وفاقی حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ فیصلہ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری اعلامیے کے تحت کیا گیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ چینی کی درآمد ڈی ریگولیشن پالیسی کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے، زرعی اجناس کی درآمد، برآمد اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مارکیٹ کی قوتوں کے تابع ہوتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سیزن میں چینی کے وافر ذخائر موجود تھے، جس کے باعث چینی برآمد کی گئی، تاہم اب قیمتوں میں استحکام کے لیے اضافی ذخیرہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزارت غذائی تحفظ کے مطابق عوامی ضروریات کے مطابق چینی کی مقدار موجود ہے اور یہ تاثر غلط ہے کہ ملک میں چینی کی قلت ہے۔ موجودہ فیصلہ قیمتوں کو توازن میں رکھنے اور ممکنہ قلت سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدام کے طور پر کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد سے ملک میں مصنوعی قلت کے خدشات کو زائل کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت پیغام دینے میں مدد ملے گی، ساتھ ہی یہ فیصلہ صارفین کو بلا تعطل چینی کی دستیابی یقینی بنانے میں بھی مؤثر ثابت ہوگا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہزرعی اجناس کی خرید و فروخت کا انحصار سیزن پر ہوتا ہے، اسے مالی سال کے ساتھ منسلک کرنا درست نہیں،حالیہ پالیسی کے تحت چینی سمیت تمام زرعی اجناس کو ڈی ریگولیٹ کر دیا گیا ہے،ماضی کی طرح چینی کی برآمد پر کسی بھی قسم کی سبسڈی نہیں دی گئی تھی۔
وزارت نے امید ظاہر کی ہے کہ درآمد شدہ چینی کے اسٹاک مارکیٹ میں آتے ہی قیمتوں میں توازن بحال ہوگا اور عام آدمی کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا،ملکی معیشت اور صارفین کے مفاد میں کیے گئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قیمتوں میں چینی کی گیا ہے
پڑھیں:
حکومت کی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی، اے این پی کا عشائیے میں شرکت کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے عوامی نیشنل پارٹی سے رابطہ کیا ہے اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اے این پی سینیٹر سے وزیر اعظم شہباز شریف کے عشائیے میں شرکت کی درخواست کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق اور سینیٹر حاجی ہدایت اللّٰہ عشائیے میں شریک ہوں گے۔
قبل ازیں، اے این پی نےاس عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہوا ہے، جس میں سینیٹرز اور وفاقی وزراء پہنچے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم حکومتی جماعتوں کےاراکین سے سینیٹ میں27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کریں گے۔
دوسری طرف وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو صبح کے ناشتے پر بھی مدعو کرلیا ہے۔