Daily Ausaf:
2026-07-24@07:21:37 GMT

چینی مزید مہنگی، اوسط قیمت 180 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی

اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ، وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چینی کی اوسط قیمت میں 3 روپے 77 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

چینی کی قیمتوں کی صورتحال کے مطابق چینی کی نئی اوسط قیمت180 روپے 93 پیسے فی کلو ہے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے تک قیمت 177 روپے 16 پیسے فی کلو تھی جبکہ گزشتہ سال کی اوسط قیمت 143 روپے 38 پیسے فی کلو تھی۔
چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارت میں نریندر مودی کے خلاف آوازوں میں تیزی آنے لگ گئی

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پیسے فی کلو اوسط قیمت چینی کی

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، عالمی منڈی میں تشویش کی لہر
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے