فیکٹ چیک: کیا بجٹ 26-2025 کے بعد پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ ہورہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
بیرون ملک سفر، روزگار، امیگریشن یا دیگر مقاصد کے لیے پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ کا حصول لازمی ہے، بجٹ 26-2025 میں متعدد شعبوں پر نئے ٹیکس عائد کیے گئے، جس کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد میں یہ تشویش پائی گئی کہ آیا پاسپورٹ فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پاسپورٹ کا حصول آسان ہوگیا
وی نیوز کی جانب سے اسلام آباد پاسپورٹ آفس سے رابطہ کرنے پر پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام نے واضح کیا کہ بجٹ 26-2025 میں پاسپورٹ فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا، پاسپورٹ کی فیس بدستور وہی ہے جو پہلے مقرر تھی، اور شہری بدستور اسی پرانی فیس کے تحت پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
مختلف تعداد کے صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی ارجنٹ اور نارمل فیس کیا ہے؟36 صفحات والے پاسپورٹ کے لیے اگر پاسپورٹ کی مدت 5 سال ہو تو نارمل فیس 4,500 روپے اور ارجنٹ فیس 7,500 روپے ہے، اسی طرح 10 سالہ مدت کے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی نارمل فیس 6,700 روپے اور ارجنٹ فیس 11,200 روپے ہے۔
5 سالہ مدت کے 72 صفحات والے پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 8,200 روپے اور ارجنٹ فیس 13,500 روپے ہے جبکہ 10 سالہ پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 12,400 روپے جبکہ ارجنٹ فیس 20,200 روپے مقرر ہے۔
مزید پڑھیں:دنیا کے کمزرو ترین پاسپورٹس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟
اسی طرح 100 صفحات پر مشتمل 5 سالہ مدت کے پاسپورٹ کی نارمل فیس 9,000 روپے اور ارجنٹ فیس 18,000 روپے ہے، دوسری جانب 10 سالہ مدت والے پاسپورٹ کی نارمل فیس 13,500 روپے جبکہ ارجنٹ فیس 27,000 روپے ہے۔
واضح رہے کہ یہ فیسیں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارجنٹ پاسپورٹ صفحات فیس مدت مشین ریڈ ایبل نارمل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاسپورٹ صفحات فیس مشین ریڈ ایبل روپے اور ارجنٹ فیس پاسپورٹ کی نارمل فیس سالہ مدت روپے ہے کے لیے
پڑھیں:
پنجاب کے بیشتر شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیشگوئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے برسنے کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق بتایا کہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل، رودکوہیوں اور دریاؤں سے ملحقہ ندی نالوں میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے جب کہ تربیلا ڈیم 89 فیصد اور منگلا ڈیم 61 فیصد تک بھر چکا ہے۔
مون سون چھٹے سپیل کا الرٹ جاری،5 اگست سے بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب کا خدشہ
مزید :