مسلم حکمران خوابِ غفلت سے بیدار ہوں، صاحبزادہ زبیر ہزاروی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر)مرکزی جماعت اہلِ سنت کراچی کے امیرصاحبزادہ محمد زبیر ہزاروی نے عالم اسلام کے موجودہ حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتِ مسلمہ اس وقت تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہی ہے۔ ایک طرف بیرونی استعماری قوتیں اسلامی ممالک کو غیر مستحکم کر رہی ہیں اور دوسری طرف مسلم حکمران بے حسی، باہمی انتشار اور قیادت کے زوال کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم، ایران کے خلاف اسرائیل کی کھلی جارحیت، شام و یمن میں جنگ، افغانستان و عراق میں بیرونی مداخلت اور کشمیر میں بھارتی جارحیت ، یہ سب عالم اسلام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی سازشیں ہیں۔ ان تمام کارروائیوں کے پیچھے امریکا اور اس کے اتحادی کھلم کھلا ملوث ہیں۔صاحبزادہ زبیر ہزاروی نے کہا کہ ہم ایران کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جرات مندانہ مزاحمتی مؤقف کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے، جو فلسطین سے لے کر خطے کے دیگر ممالک تک خون ریزی، قتل عام اور دہشت گردی میں ملوث ہے۔ معصوم بچوں، خواتین اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مگر عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکا کی طرف سے اسرائیل کو مسلسل عسکری، مالی اور سفارتی پشت پناہی ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ظلم عالمی ایجنڈے کے تحت کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں مسلم ممالک کی خاموشی انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
صیہونی فوج کیطرف سے جنوبی لبنان پر ایک بار پھر جارحیت
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے چار مقامات پر حملہ کرنے کے لیے انخلاء کی وارننگ جاری کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے میس الجبل میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی ہے۔ حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے چار مقامات پر حملہ کرنے کے لیے انخلاء کی وارننگ جاری کی تھی۔ اسرائیل کے ممکنہ حملے کے ردعمل میں لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل، لبنان کی جانب سے جنگ بندی پر عمل درآمد کے باوجود اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔