او آئی سی اجلاس میں نائب وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی ترک صدر سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترکیہ کے صدر سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے صدر اردوان کے لیے نیک خواہشات اور گرمجوشی پر مبنی پیغام پہنچایا اور پاکستان و ترکی کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزیوں پر مبنی اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقوام متحدہ کے منشور کے تحت اس کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے کردار ادا کرے۔
فریقین نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور محصور فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے صدر ایردوان کو OIC وزرائے خارجہ اجلاس کے کامیاب انعقاد اور اسلامی تعاون تنظیم یوتھ فورم کی جانب سے ان کی قیادت کو سراہنے پر دیے گئے ایوارڈ پر مبارکباد پیش کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی