ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے تیل کمپنیز کو جاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے تیل کمپنیز کو 20 دن تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اوگرا کے خط کے مطابق حالیہ علاقائی صورتِحال کے سبب تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیز ذخیرہ یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران، اسرائیل جنگ پھیلنے کا خدشہ، ملک میں تیل کے ذخیرے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے 14 کروڑ لیٹر پیٹرول فوری منگوانے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے تیل کمپنیز کو جاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے تیل کمپنیز کو 20 دن تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اوگرا کے خط کے مطابق حالیہ علاقائی صورتِحال کے سبب تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیز ذخیرہ یقینی بنائیں۔
 
دوسری جانب پی ایس او حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایات کے بعد پی ایس او نے تقریباً 7 کروڑ لیٹر کا ہنگامی ٹینڈرجاری کر دیا ہے۔ یہ پیٹرول جہاز 10 دن کے اندر کراچی پورٹ پہنچے گا۔ 6 جولائی کو پہنچنے والے تقریباً 7 کروڑ لیٹر سے لدے پیٹرول جہاز کو 26 جون کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یکم جولائی تک ملک میں اضافی 14 کروڑ لیٹر تیل موجود ہو گا۔ صورتِحال دیکھتے ہوئے مزید ہنگامی ٹینڈرز بھی جاری کیے جا سکتے ہیں۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تیل کمپنیز کو کے مطابق حکومت نے

پڑھیں:

ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔

ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بڑا فیصلہ، ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد
  • چمن دھماکا: شہادتوں پر بلوچستان غمزدہ، حکومت کا ہر ممکن مدد کا اعلان
  • پیٹرول پمپ سیل کرنے کے الزام میں میئر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا
  • حکومت بلوچستان کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم، بحران کا خدشہ
  • پنجاب بھر کے 200 سے زائد گوداموں سے ذخیر کی گئی گندم قبضے میں لے لی گئی
  • بلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم
  • حکومت کی اوگرا اور کمپنیوں کو گیس کنکشنز کی پروسیسنگ فوری شروع کرنے کی ہدایت
  • 375 ٹریلین کی بے ضابطگیوں کی رپورٹ حکومت کو بدنام کرنے کی سازش قرار
  • بھارتی صحافی رویش کمار کا اپنے ہی اینکر پر وار، ارنب گوسوامی کو دوغلا قرار دیدیا
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق