مظفرگڑھ: تھانہ صدر میں میڈیکل لیٹر کے لیے آئی خاتون مبینہ زیادتی کا شکار، پرائیویٹ اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرگڑھ : ایک افسوسناک واقعے میں تھانہ صدر مظفرگڑھ میں اغواء کیس میں میڈیکل لیٹر لینے کے لیے آنے والی خاتون مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی، متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ تھانے میں موجود ایک پرائیویٹ اہلکار نے اُسے تنہا پا کر ایک کمرے میں لے جا کر زیادتی کی۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کو اُس کے اغواء کے مقدمے کے سلسلے میں طبی معائنے کے لیے تھانے بلایا گیا تھا، جہاں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مذکورہ پرائیویٹ اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا اور اُس کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور تھانے کی حدود میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی مکمل حقیقت سامنے لائی جا سکے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اگر اہلکار کا جرم ثابت ہوا تو اُسے مثالی سزا دی جائے گی۔ دوسری جانب اس واقعے نے پولیس اسٹیشنز میں خواتین کی سیکیورٹی اور تحفظ سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات شفاف اور غیر جانبدار انداز میں کی جائیں اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تھانوں میں نگرانی کے مؤثر نظام قائم کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
لاہور: فوڈ اسٹریٹ آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے دو اوباش گرفتار
لاہور:ٹبی سٹی پولیس نے فیملی کے ہمراہ فوڈ اسٹریٹ آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے دو اوباشوں کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر خاتون کو تنگ کیا، ہودہ اشارے کیے اور بازو پکڑنے کی کوشش کی۔ ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرکے ملوث ملزمان عالیان اور عمر کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، انہوں نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ٹبی سٹی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنا ریڈ لائن ہے، ایسے اوباش جیل جائیں گے۔