ملتان روڈ پر سیاہ شیشوں والی گاڑی سے آتشیں اسلحہ برآمد ،5 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) ڈولفن فورس نے ملتان روڈ پر سیاہ شیشوں والی گاڑی سے آتشیں اسلحہ برآمد کرکے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو شہر بھر میں سکیورٹی کے حوالے سے ہائی الرٹ ہے۔
(جاری ہے)
ڈولفن فورس نے ملتان روڈ پر سیاہ شیشوں والی گاڑی سے آتشیں اسلحہ برآمد کرکے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ برآمد شدہ اسلحے میں 2رائفلیں، 3پستول، درجنوں گولیاں، میگزینز شامل ہیں۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ملزمان کاشف علی، محمد راحت، عظیم انور، محمد منصب، بشارت علی کو تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کوگرفتار کرلیا گیا
سٹی42: ایوانِ عدل لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ریحانہ ڈار سمیت تین خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ہونے والی شخصیات میں پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار سمیت 3خواتین ریحانہ ڈار کی بہو عروبہ ڈار اور وکیل ناز بلوچ بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹروں کو اسلام آباد بلایا گیا ہے۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر مرکزی پاور شو ممکن نہ ہوا تو حلقہ وار احتجاجی مظاہرے ہی کیے جائیں گے۔
پی ٹی آئی نے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا، ارکان صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کریں گے، راولپنڈی انتظامیہ نے احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی بنا لی، ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، سیاسی اجتماعات، ریلیوں، جلوسوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔
تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا