اسرائیل نے عالمی قوانین کو نظر انداز کرکے ہماری خود مختاری پر حملہ کیا، ایران
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے تمام عالمی قوانین کو نظر انداز کر کے ایران کی خود مختاری پر حملہ کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں سیکڑوں ایرانی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے ابتک 5 ایرانی ہسپتالوں پر حملے کر کے طبی عملے کو مار ڈالا۔
ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کیے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسرائیل نے کہ اسرائیل
پڑھیں:
شبقدر: موٹر سائیکل سواروں کا پولیس پر حملہ، جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک
—فائل فوٹوچارسدہ کی تحصیل شبقدر میں سروکلی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے، جن کا اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ گشت موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔