Jasarat News:
2025-08-05@17:06:33 GMT

عمران خان کے لیے ریلیف عدالتوں سے لیں گے‘ بیرسٹر گوہر

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے متعلق ریلیف عدالتوں سے لیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ کوئی ڈیل نہیں کروں گا، ڈیل کا کوئی جواز اور امکان نہیں ہے، عمران خان یا تحریک انصاف نے کبھی کسی ملک سے تعاون کی التماس نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جو ریلیف ملے گا وہ آئین اور قانون کے مطابق ہی عدالتوں سے لیا جائے گا، عدالتیں بہت مشکل حالات میں کام کر رہی ہیں، ہم نے کبھی عمران خان کی رہائی کے لیے نئی امریکی انتظامیہ سے امیدیں نہیں لگائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے وفد نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا ہے، ہم نے ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے، ایران میں ہونے والی اموات پر ہم نے تعزیت کی، ہم نے ایرانی سفیر کو بتایا کہ پاکستانی حکومت، اپوزیشن اور عوام سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

9 مئی کی دھند اب بیٹھنی چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کی دھند اب بیٹھنی چاہیے، حساب برابر ہو چکا، ایک دوسرے کو عزت، پہچان اور سیاسی اسپیس دینا ضروری ہے۔

بونیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسپیس نہ ملی تو جمہوریت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  5 اگست کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل سامنے لایا جائے گا، 14 اگست کو بھی ایسی ہی ملک گیر تحریک ہوگی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 39 پارلیمنٹرینز نااہلی اور سزا کے خطرے میں ہیں، نظام غیر مستحکم ہونے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا اداروں اور عدلیہ پر اعتماد کمزور ہوتا جا رہا ہے، ترقی کے لیے سیاسی انتقام کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ریاست کی بقا، جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کی حامی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خان صاحب بات چیت کے لیے تیار ہیں؛ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کی رہائی یقینی بنا کر دم لیں گے، بانی کے احکامات پر آج ریلیاں نکالی جارہی ہیں : بیرسٹر گوہر
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بنا کر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر
  • کوئی ڈیل نہیں ہوگی اب ہم عمران خان کی رہائی یقینی بنا کر دم لیں گے، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کی رہائی یقینی بناکر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر
  • اب ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بنا کر دم لیں گے: بیرسٹر گوہر
  • 9 مئی کی دھند اب بیٹھنی چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی
  • عمران خان کسی ڈیل سے نہیں عدالتی جنگ سے رہا ہونگے، بیرسٹر گوہر
  • عمران خان کسی ڈیل سے نہیں عدالتی جنگ سے رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر