Daily Mumtaz:
2025-06-21@11:34:44 GMT

کرک: کانگو وائرس سے متاثرہ مریض انتقال کرگیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

کرک: کانگو وائرس سے متاثرہ مریض انتقال کرگیا

کرک میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریض اسپتال میں انتقال کر گیا۔

خیبر پختونخوا (کے پی) کے محکمہ صحت کے مطابق 28 سالہ شخص حیات میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں زیر علاج تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے متاثر کرک کے 2 مریض ایچ ایم سی میں زیرعلاج تھے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور کے اسپتال میں زیر علاج دوسرے مریض کی حالت بہتر ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دیطبی ماہرین نے خبردار کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک)عید قرباں کے بعد کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز بڑھنے کا خدشہ سامنے آگیا۔ محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس سے حالیہ دنوں میں دو اموات کی تصدیق کر دی ہے، جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 42 سالہ ملیر کا رہائشی شخص 16 جون کو کانگو وائرس کا شکار پایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آنے کے اگلے ہی روز یعنی 17 جون کو اس کا انتقال ہوگیا۔ دوسرا کیس ابراہیم حیدری کے 26 سالہ نوجوان کا ہے جو مہلک وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گیا۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔ یہ وائرس جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے اور اس کی علامات میں تیز بخار، پلیٹلیٹس میں کمی، جگر کا متاثر ہونا اور جسم سے خون کا اخراج شامل ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق کانگو وائرس کی علامات ڈینگی سے ملتی جلتی ہوتی ہیں۔
کانگو وائرس کی شدت میں اس وقت اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے جب عید قربان کے بعد شہر میں جانوروں کی آلائشیں، گندگی اور صفائی کا فقدان پایا جاتا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہی عوامل نہ صرف کانگو بلکہ ڈینگی وائرس کو بھی بڑھاوا دے سکتے ہیں۔
طبی حکام اور ماہرین نے شہریوں کو مویشی منڈیوں، جانوروں کی دیکھ بھال، اور ذبح کے دوران حفاظتی لباس پہننے، دستانے استعمال کرنے اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف احتیاطی تدابیر اپنا کر ہی اس مہلک وائرس سے بچاؤ ممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: 2 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق
  • کانگو وائرس سے سندھ میں مزید ایک اور کے پی میں2 افراد جاں بحق
  • کانگو وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دیطبی ماہرین نے خبردار کر دیا
  • پشاور میں کانگو وائرس سے دو افراد جاں بحق
  • کانگو وائرس سے سندھ میں مزید ایک شہری جان سے گیا
  • کانگو وائرس سے سندھ میں مزید ایک اور کے پی میں دو افراد جاں بحق
  • کراچی: کانگو وائرس سے متاثرہ دوسرا مریض بھی انتقال کرگیا
  • کراچی میں کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ، متاثرہ شخص انتقال کرگیا
  • کراچی میں کانگو وائرس سے شہری جان کی بازی ہار گیا