Daily Mumtaz:
2025-08-05@17:09:33 GMT

ایران کے شمال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

ایران کے شمال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

ایران اسرائیل جنگ کے دوران شمالی ایران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ شب ایران کے صوبہ سمنان کے جنوبی مغربی علاقے سورکھیا میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس جی ایس کے مطابق سمنان کے جنوب مغرب میں تقریباً 37 کلومیٹر (23 میل) دور 10 کلومیٹر (6 میل) کی گہرائی میں زلزلہ آیا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ 20 جون کو مقامی وقت کے مطابق رات 9:19 پر آیا۔ تاہم زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت تہران میں بھی محسوس کیے گئے جو سورکھیا سے تقریباً 150 کلومیٹر (90 میل) دور ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے کے مطابق

پڑھیں:

ایران میں 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، کئی شہر لرز اٹھے

ایران کے جنوبی صوبے کرمان میں منگل کے روز 5.7 شدت کا زلزلہ آیا جس کے باعث کئی شہر لرز اٹھے۔

جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز (GFZ) کے مطابق زلزلے کی شدت 5.73 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز زمین کے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔

زلزلہ جنوبی اور جنوب مشرقی ایران کے مختلف علاقوں میں محسوس کیا گیا۔

ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے اور کچھ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بھی متاثر ہوا۔

زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔


 

متعلقہ مضامین

  • 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، کئی شہر لرز اٹھے
  • ایران میں 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، کئی شہر لرز اٹھے
  • ایران میں 5.4 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس
  • وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلہ، شدت 5.1 ریکارڈ
  • اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ
  • اسلام آباد‘ سوات، مالاکنڈ‘  اٹک سمیت کئی شہروں  میں5.1 شدت کا زلزلہ
  • یااللہ خیر,ملک کے سب سے بڑے شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • اسلام آباد اور پنڈی میں چوبیس گھنٹوں کے اندر ایک بار پھر 5.1 شدت کا زلزلہ
  • مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے