وفاقی وزارت توانائی نے ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے احکامات جاری کئے ہیں،ڈسکوز میں خراب آلات کی فوری مرمت یا تبدیلی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے ڈسکوز کے چیئرمین، سی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کے شرکا کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچانے کے لئے تمام ڈسکوز میں خراب آلات کی فوری مرمت یا تبدیلی کو یقینی بنایا جائے۔

وفاقی وزیر نے پیشگی مرمت کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ قریب آرہا ہے،محرم میں ملک بھر میں لاکھوں عزاداران مجالس اور جلوسوں میں شرکت کریں گے۔

رواں سال محرم میں گرمی کی لہروں کے امکانات ہیں۔وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے،مذہبی تقریبات کے دوران عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچایا جائے،تمام ڈسکوز میں خراب آلات کی فوری مرمت یا تبدیلی کو یقینی بنایا جائے۔

اویس لغاری نے ڈسکوز کو ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دینے کے بھی احکامات دیتے ہوئے کہا کہ یوم عاشورکو ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو ہائی الرٹ پر تعینات کیا جائے،محرم الحرام میں مقامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مذہبی تنظیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں،صارفین، خصوصاً امام بارگاہوں اور مساجد کو کسی بھی شیڈولڈ مرمت یا ممکنہ لوڈ مینجمنٹ کے بارے میں پیشگی آگاہ کریں۔

اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ حساس مقامات پر سٹینڈ بائی جنریٹرز اور یو پی ایس سسٹمز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے،کسی بھی غیر متوقع گرڈ مسئلے کی صورت میں بیک اپ بجلی فراہم کی جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تکنیکی اور آپریشنل عملے کی 24/7 دستیابی کو یقینی بنایا جائے،تمام سطحوں پر مخصوص کنٹرول سنٹرز قائم کیے جائیں۔

اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے،محرم الحرام کے سلسلے میں اقدامات کی رپورٹ پاور ڈویژن کو بھیجی جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کو یقینی بنایا جائے محرم الحرام کے وفاقی وزیر نے کہا کہ کے دوران کسی بھی

پڑھیں:

ہمارے بجلی بلوں پر دیکھا جائے تو کئی ٹیکسز ادا کررہے ہیں، خواجہ اظہار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ہمارے بجلی کے بلوں کو دیکھا جائے تو کئی ٹیکسز ادا کر رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خواجہ اظہار نے کہا کہ اتنے زیادہ ٹیکس ملک میں کہیں نہیں ہیں، کے ایم سی ٹی ٹیکس بھی بجلی کے بل میں ہم سے لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کی صبح ایم کیو ایم سے شروع اور رات ایم کیو ایم پر ختم ہوتی ہے، مرتضیٰ وہاب کی پارٹی میں کچھ ہو تو اس کی ذمے دار بھی ایم کیو ایم ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ نیپرا نے فیصلہ دیا کہ بجلی چوری کی رقم بل دینے والوں سے لیں گے، نیپرا کے فیصلے کے خلاف ہم نے سندھ اسمبلی میں قرار داد منظور کرائی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی قرارداد کی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں نے تائید کی، کسی جماعت کو ہوش نہیں تھا لیکن یہ کام فوری طور پر ہماری جماعت نے کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت ٹاکرا: لیسکو کا میچ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کا فیصلہ
  • ہمارے بجلی بلوں پر دیکھا جائے تو کئی ٹیکسز ادا کررہے ہیں، خواجہ اظہار
  • کراچی: لیاقت آباد میں دو روز سے بجلی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں کا احتجاج
  • سستی بجلی کیلئے مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کا وقت آ گیا، پیداوار، ترسیل کو نئے دور میں داخل کرینگے:وزیر توانائی
  • متاثرین کیلئے مزید خیموں اورچیزوں کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں: قائم مقام صدر
  • ہم بجلی کی پیداوار، تجارت اور ترسیل کے ایک نئے دور آغاز کر رہے ہیں؛ اویس لغاری
  • سستی بجلی کی فراہمی کیلئے مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کا وقت آگیا، وزیر توانائی اویس لغاری
  • سستی بجلی کی فراہمی کیلئے مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کا وقت آگیا: وزیر توانائی
  • سستی بجلی کی فراہمی کیلئے مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کا وقت آگیا، وزیر توانائی
  • امریکا اور برطانیہ کے ’جوہری معاہدے‘ میں کیا کچھ شامل ہے؟