محرم الحرام کے دوران پنجاب میں پہلی بار سائبر پٹرولنگ، رسپانس فورس کی تعیناتی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران ہر ضلع میں سپوکس پرسن مقرر کئے جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور افواہ سازی کے خاتمے کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خلاف ورزی پر پرچے اور سزائیں ہوں گی۔ اجلاس میں دی جانیوالی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 1 لاکھ 10 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے، 38 ہزار 217 محرم مجالس کی سکیورٹی کیلئے 79 رینجر اہلکار بھی مدد کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران پنجاب میں پہلی بار سائبر پٹرولنگ، رسپانس فورس کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عشرہ محرم الحرام میں پنجاب بھر میں پہلی بار موبائل فونز کی نگرانی کی جائے گی، وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں 25 جون کو سکیورٹی پلان کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ لاہور میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ صحت، خزانہ، داخلہ، خوراک سمیت تمام صوبائی سیکرٹریز ،ریجنل افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکیورٹی پلان کے تحت محرم الحرام کے دوران تمام انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران ہر ضلع میں سپوکس پرسن مقرر کئے جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور افواہ سازی کے خاتمے کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خلاف ورزی پر پرچے اور سزائیں ہوں گی۔ اجلاس میں دی جانیوالی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 1 لاکھ 10 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے، 38 ہزار 217 محرم مجالس کی سکیورٹی کیلئے 79 رینجر اہلکار بھی مدد کرینگے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ علمائے کرام، امن کمیٹیوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرلی گئی، جلوسوں کے راستوں کی مرمت و صفائی، خراب ٹرانسفارمز سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ محرم الحرام سے متعلق انتظامات اور سکیورٹی دستوں کی پیشگی مشق کی جا چکی ہے، اس بار سیف سٹی کیمروں سے مکمل نگرانی ہوگی، شہریوں کی رہنمائی، جلوس کے شرکاء کی سہولت کیلئے واضح نشانات آویزاں ہوں گے، مرکزی اور ضلعی کنٹرول رومز، ڈی جی پی آر میں فیک نیوز کی نگرانی کا مرکز بنا دیا گیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایک ہی ڈیزائن کی سبیلیں لگائی جائیں گی، گرمی کے پیش نظر جلوسوں کے اوقات میں تبدیلی کی تجویز بھی دی گئی۔ سینیئر صوبائی وزیر نے فرسٹ ایڈ پوائنٹس کے قیام، فیلڈ ہسپتال، کلینکس آن ویلز کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کے راستے میں پبلک ٹوائلٹس کے قیام، گٹروں کے ڈھکن چیک کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران ذاتی موبائل رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی، ڈرونز کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی ہوگی، سکیورٹی فورسز کے سوا اسلحہ پر مکمل پابندی ہوگی، جلوسوں کے داخلی مقامات پر چہروں سے شناخت کرنیوالے کیمرے لگائے جائیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہریوں کیلئے سکیورٹی، سہولت، صفائی کا بڑی عید کی طرح ریکارڈ قائم کرنا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محرم الحرام کے دوران میں بتایا گیا کہ کئے جائیں گے
پڑھیں:
وزیراعلی پنجاب فلڈ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہی ہیں، سید عاشق حسین کرمانی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ایگریکلچر کمیشن کے چوتھا اجلاس زراعت ہائوس لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور سیکرٹری لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب احمد عزیز تارڑ شریک ہوئے۔اجلاس میں سیلاب کے دوران اور بعد کی فصلوں کی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیرِ زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ممبران کی قابلِ عمل تجاویز پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے زرعی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب فلڈ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کر رہی ہیں۔(جاری ہے)
سیلاب نے انسانی و حیوانی جانوں سمیت فصلوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے صوبائی وزراء کی فلڈ ریلیف و ریسکیو کے لیے خصوصی ڈیوٹیاں لگائی ہیں۔ سیلاب متاثرین کی مشکلات کے حل کے لیے تمام ممکنہ وسائل و ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق متاثرین کو کھانا، رہائش اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیر زراعت نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کے جانوروں کی محفوظ مقامات پر منتقلی، ویکسینیشن اور علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے فصلوں کے نقصانات کے ازالے کے تخمینہ اور سروے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب جلد ہی خصوصی پیکج کا اعلان کریں گی۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے جانوروں کو سبز چارہ اور خوراک کی فراہمی کے لیے محکمہ زراعت فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کی فیلڈ فارمیشنز کی ریلیف آپریشنز کی سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کی جا رہی ہیں۔اجلاس میں سیکرٹری لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے جانوروں کے لیے ونڈا اور سائلیج کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان و دیگر ممبران نے شرکت کی۔