اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پاور اویس لغاری نے محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ڈسکوز (ڈسٹری بیوشن کمپنیز) کے چیئرمینز اور سی ای اوز کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیر پاور نے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ قریب آ رہا ہے، اور اس دوران لاکھوں عزاداران مجالس اور جلوسوں میں شرکت کریں گے۔ رواں سال محرم میں گرمی کی لہریں آنے کے امکانات ہیں جس سے بجلی کی فراہمی میں خلل آ سکتا ہے۔ اس لیے بلا تعطل بجلی کی فراہمی انتہائی ضروری ہے تاکہ مذہبی تقریبات کے دوران عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچایا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام ڈسکوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر پیشگی مرمت اور جانچ کا عمل مکمل کریں تاکہ کسی بھی ٹیکنیکل خرابی کا سامنا نہ ہو۔ اس کے علاوہ ڈسکوز کو ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔ اویس لغاری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تکنیکی اور آپریشنل عملے کی 24/7 دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہ ہو۔

انہوں نے امام بارگاہوں اور مساجد کو کسی بھی شیڈولڈ مرمت یا لوڈ مینجمنٹ کے بارے میں پیشگی آگاہ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی حساس مقامات پر اسٹینڈ بائی جنریٹرز اور یو پی ایس سسٹمز کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ بجلی کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ محرم الحرام کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مذہبی تنظیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔ وزیر پاور نے اس معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی گنجائش نہ ہونے کا واضح پیغام دیا اور کہا کہ محرم کے دوران کیے گئے تمام اقدامات کی رپورٹ پاور ڈویژن کو ارسال کی جائے۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بجلی کی فراہمی محرم الحرام کے دوران کہ محرم کسی بھی کہا کہ جا سکے

پڑھیں:

اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شفافیت اور عالمی معیار کی ہدایات

اسلام آباد (6 اگست 2025): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسپتال کے ڈیزائن، اراضی کی منتقلی، بورڈ کی تشکیل اور تعمیراتی معیار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے عالمی معیار کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے تاکہ یہ ادارہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے مریضوں کے لیے شفاء کا ایک ماڈل اسپتال بنے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسپتال کے مختلف بلاکس کو چاروں صوبوں کے ناموں سے منسوب کیا جائے، جبکہ تمام تعمیراتی اور بھرتی کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے۔

وزیرِ اعظم نے تعمیراتی معیار کی نگرانی کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی اور اسلام آباد میں پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نظام کی بہتری کا منصوبہ پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ٹرشری اسپتالوں پر دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پی کے ایل آئی ایک مثالی ادارہ بن چکا ہے، اور جناح میڈیکل کمپلیکس کو اس سے بھی بہتر اور عالمی معیار کا اسپتال بنایا جائے گا۔ اسپتال میں صفائی سمیت تمام سروسز کو میرٹ پر آؤٹ سورس کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کنسیپٹ ڈیزائن، اراضی کی منتقلی اور بورڈ کی تشکیل حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کے لیے جیو ٹیکنیکل اور سوشل امپیکٹ اسٹڈیز بھی جاری ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سید مصطفیٰ کمال، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ، چیئرمین پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Post Views: 10

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سی ڈی اے کا کیپیٹل ہسپتال کا دورہ، مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت
  • چاند پر انسانی بستی کے لیے بجلی کی فراہمی کا منصوبہ، ناسا نے نیوکلیئر ری ایکٹر پر کام تیز کردیا
  • اسلام آباد میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا
  • اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شفافیت اور عالمی معیار کی ہدایات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی کاشتکاروں کے لیے سستے قرضوں کی فراہمی کی ہدایت
  • ناروے کپ میں شرکت نہ کرنیوالی ٹیم کو دی گئی 1.84 کروڑ کی گرانٹ واپس لینے کی ہدایت
  • وزیر اعظم کی ملک بھر میں کسٹمز کلیئرنس اصلاحات نافذ کرنے کی ہدایت
  • چھوٹے کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے، وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت
  • آسان اقساط میں اسمارٹ فونز کی فراہمی کے لیے ایک نئی پالیسی تیار کی جا رہی ہے: وفاقی وزیر
  • موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاعات کا جدید نظام قائم کیا جائے، وزیرِ اعظم