محرم الحرام کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق محرم الحرام کا چاند بدھ 25 جون 2025 کو دوپہر 3 بج کر 32 منٹ پر پیدا ہوگا۔ چاند کی عمر غروب آفتاب کے وقت 27 گھنٹے سے زائد ہوگی، جس کی وجہ سے ملک بھر میں چاند نظر آنا آسان ہوگا۔
غروب شمس اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان فرق، جو کم از کم 40 منٹ ہونا ضروری ہے، کراچی میں 74 منٹ، جیوانی میں 75 منٹ، جبکہ لاہور اور کوئٹہ میں 76 منٹ ہوگا، جو چاند کی رویت کے امکانات کو مزید بڑھا دیتا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوگا، جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق پاکستان میں نیا ہجری سال جمعتہ المبارک، 27 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ یوم عاشورہ، 10 محرم الحرام، 6 جولائی بروز اتوار کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چاند پر پانی اور معدنیات کی تلاش کا مشن ناکام، ناسا کا لونا ٹریل بلیزر منصوبہ ختم
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اس کا چاند سے متعلق تحقیقی مشن ’لونا ٹریل بلیزر‘ ناکامی سے دوچار ہو گیا ہے۔ ادارے کے مطابق یہ مشن فروری میں روانگی کے ایک دن بعد ہی خلاء میں لاپتہ ہو گیا تھا، جس کے بعد کئی ماہ کی عالمی کوششوں کے باوجود اس سے رابطہ بحال نہیں کیا جا سکا۔
ناسا نے اپنی پریس ریلیز میں تصدیق کی کہ مشن باضابطہ طور پر جمعے کے روز ختم کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون خلا باز کی قیادت میں ناسا کا نیا خلائی مشن روانہ ہونے کو تیار
یہ مشن 26 فروری کو کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا تھا۔ یہ راکٹ نجی امریکی کمپنی ’انٹیوئٹو مشینز‘ کے آئی ایم 2 مشن کا حصہ تھا۔ روانگی کے 38 منٹ بعد لونا ٹریل بلیزر کامیابی سے راکٹ سے الگ ہو گیا تھا، تاہم جلد ہی اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
اسی مشن کے ایک اور حصے ’پولر ریسورسز آئس مائننگ ایکسپیریمنٹ‘ نے 6 مارچ کو چاند کے جنوبی قطب کے قریب لینڈنگ کی، لیکن لینڈر ’اتھینا‘ ایک گڑھے میں پہلو کے بل گرگیا، جس کے باعث وہ شمسی توانائی سے محروم ہوگیا اور 10 دن کے بجائے مشن صرف 10 گھنٹے جاری رہ سکا۔
لونا ٹریل بلیزر چاند کی سطح سے 2 لاکھ 38 ہزار میل دوری کا سفر مکمل کرنے میں ناکام رہا۔ ناسا کے مطابق مشن کے ابتدائی ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ خلائی گاڑی کے شمسی پینلز سورج کی طرف درست زاویے پر نہیں تھے، جس کی وجہ سے بیٹریاں ختم ہو گئیں اور نظام غیرفعال ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانگی کے لیے ناسا مشن تیار
ناسا کے جیٹ پروپلژن لیبارٹری کے پروجیکٹ سسٹمز انجینئر اینڈریو کلش نے بتایا کہ مشن کے بعد خلائی جہاز ایک خاص رفتار سے خلا میں گھومتا رہا۔ دنیا بھر میں موجود کئی ادارے اس کی ریڈیو سگنل تلاش کرنے میں شامل رہے تاکہ کسی موقع پر اگر شمسی توانائی دستیاب ہو تو رابطہ دوبارہ قائم کیا جاسکے۔ تاہم خلائی جہاز اتنا دور جا چکا تھا کہ اگر اسے توانائی مل بھی جاتی تو سگنل زمین تک پہنچنے کے قابل نہ ہوتا۔
لونا ٹریل بلیزر پر نصب ہائی ریزولوشن اسپیکٹرو میٹر ’وولیٹائلز اینڈ منرلز مون میپر‘ کا مقصد چاند پر پانی اور معدنیات کی تلاش اور نقشہ بندی تھا۔ یہ آلہ ناسا کی جی پی ایل لیبارٹری میں تیار کیا گیا تھا اور اب اسے مستقبل کے کسی مشن میں دوبارہ استعمال کے لیے منظور کرلیا گیا ہے۔
برطانیہ کی اسپیس ایجنسی کی مالی معاونت سے آکسفورڈ یونیورسٹی نے اس مشن کے لیے ’لونا تھرمل میپر‘ آلہ بھی تیار کیا تھا، جو چاند کی سطح پر درجہ حرارت اور سلیکیٹ چٹانوں کی ساخت کے تجزیے کے لیے استعمال ہونا تھا۔ ان تحقیقات کا مقصد چاند پر وقت کے ساتھ پانی کی مقدار میں تبدیلی کو سمجھنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ناسا کا چاند و مریخ پر رابطوں کا نیا جال بچھانے کا منصوبہ، امریکی کمپنیوں سے تجاویز طلب
مشن کی پرنسپل محقق ڈاکٹر بیتھنی ایل مین نے کہا کہ ہم انتہائی مایوس ہیں کہ ہمارا خلائی جہاز چاند تک نہ پہنچ سکا، لیکن ہمارے تیار کردہ سائنسی آلات اور ٹیمیں عالمی معیار کی تھیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مشن سے حاصل شدہ تجربات اور ٹیکنالوجی مستقبل کے منصوبوں میں رہنمائی فراہم کریں گے۔
یاد رہے کہ ناسا نے سن 1990 کی دہائی میں ’کلیمنٹائن‘ مشن کے ذریعے پہلی مرتبہ چاند پر پانی کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا، جس کے بعد چاند کی مکمل نقشہ بندی بھی ممکن ہوئی۔ لونا ٹریل بلیزر جیسے منصوبے انہی تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے ترتیب دیے گئے تھے تاکہ مستقبل میں انسانی مشنز کے لیے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ناسا کا ’آرٹیمس ٹو‘ مشن 26 اپریل 2026 سے قبل روانہ ہونے کی امید ہے، جب کہ انسان بردار مشن ’آرٹیمس تھری‘ کی روانگی کا منصوبہ وسط 2027 میں ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انسان سن 1972 کے بعد سے چاند پر قدم نہیں رکھ سکا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پانی چاند زمین مشن ناکام ناسا