محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا معاملہ،وزیر پاور اویس لغاری کا ڈسکوز کے چئرمین/ سی ای اوز کو خط
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا معاملہ،وزیر پاور اویس لغاری کا ڈسکوز کے چئرمین/ سی ای اوز کو خط لکھ دیاتفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اویس لغاری نے محرم الحرام کے تناظر میں فوری اقدامات کرنے کے احکامات کردیئے انہوں نے مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر پیشگی مرمت کے احکامات بھی جاری کئے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ محرم الحرام قریب آ رہا ہے اس حوالے سے محرم میں ملک بھر میں لاکھوں عزاداران مجالس اور جلوسوں میں شرکت کریں گے۔رواں سال محرم میں گرمی کی لہروں کے امکانات ہیںاس سلسلے میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔
وفاقی وزیرپاور نے کہا ہے کہ مذہبی تقریبات کے دوران عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچایا جائے ۔تمام ڈسکوز میں خراب سامان کی فوری مرمت یا تبدیلی کو یقینی بنایا جائے ۔اویس لغاری کی ڈسکوز کو ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دینے کے بھی احکامات،یوم عاشورکو ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو ہائی الرٹ پر تعینات کیا جائے ۔محرم الحرام میں مقامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جائے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مذہبی تنظیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔صارفین، خصوصاً امام بارگاہوں اور مساجد کو کسی بھی شیڈولڈ مرمت یا ممکنہ لوڈ مینجمنٹ کے بارے میں پیشگی آگاہ کریں اورحساس مقامات پر اسٹینڈ بائی جنریٹرز اور یو پی ایس سسٹمز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی غیر متوقع گرڈ مسئلے کی صورت میں بیک اپ بجلی فراہم کی جائے۔محرم الحرام کے دوران تکنیکی اور آپریشنل عملے کی 24/7 دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ تمام سطحوں پر مخصوص کنٹرول سنٹرز قائم کیے جائیں ۔اس معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے ۔محرم الحرام کے سلسلے میں اقدامات کی رپورٹ پاور ڈویژن کو بھیجی جائے ۔
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے اور امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محرم الحرام وفاقی وزیر اویس لغاری کو یقینی کسی بھی نے کہا
پڑھیں:
بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
وفاقی وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں میں کمی لائی جائے، لیکن اس کے لیے ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا۔
ساہیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس چوری کا بوجھ اٹھاتا ہے۔
مزید پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
انہوں نے کہاکہ بجلی، گیس اور توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی ترجیح ہے، حکومت ملی تو معیشت سمیت تمام شعبے تباہ حال تھے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی کے نرخوں میں بھی کمی لائے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ہماری مسلح افواج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہیں۔
احسن اقبال نے کہاکہ افواج پاکستان کے افسران اور جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، اس وقت بھارت کی سیاست دیوالیہ پن کا شکار ہے۔
انہوں نے کہاک بھارتی حکومت پاکستان کا نام لے کر اپنے عوام کو بھڑکاتی ہے، اور پھر پاکستان دشمنی کے نام پر ووٹ حاصل کیے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احسن اقبال بجلی قیمت ٹیکس چوری وفاقی وزیر منصوبہ بندی وی نیوز