پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بی بی ایل 15 میں آسٹریلیا و پاکستان کے بڑے بیٹرز کو نشانہ بنانے کا عزم ظاہر کر دیا۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ جیسے اسٹارز میرے نشانے پر ہوں گے۔ یہ تینوں وکٹیں میرے لیے اہم ہوں گی، کسی ایک کو منتخب نہیں کر سکتا، ان سب کی وکٹ قیمتی ہوگی۔

انہوں نے پاکستانی پلیئرز کی بڑی تعداد میں لیگ میں شرکت پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کو مزہ آئے گا جب ہم آمنے سامنے ہوں گے۔

شاہین نے مزید کہا کہ اگر وہاں بھی مجھے پہلے اوور میں وکٹ ملی تو خوشی دگنی ہو جائے گی، اگر کراؤڈ ’’آفریدی آفریدی‘‘ کے نعرے لگائے تو توانائی مزید بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ برسبین ہیٹ کے ساتھ ایک اور ٹرافی جیتنے کے خواہاں ہیں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں تین ٹائٹلز جیتے، اب بی بی ایل میں بھی پہلے ہی سیزن میں کامیابی کا خواب ہے، ٹیم اور مینجمنٹ کا اعتماد کھلاڑی کو نکھارتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

اسلام آبا د:

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔

پی ایس بی نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے وابستہ متعدد کھلاڑیوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے "آپریشن جاسمین" کے تحت ثابت شدہ اینٹی ڈوپنگ خلاف ورزیوں کے بعد کیا گیا ہے۔

جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں شرجیل بٹ، عبد الرحمن، غلام مصطفیٰ، فرحان مجید، حافظ عمران بٹ (سابق صدر پی ڈبلیو ایف)، عرفان بٹ (کوچ) اور وقاص اکبر (کوچ) شامل ہیں۔

کھلاڑیوں اور کوچز پر ان کی بین الاقوامی پابندیوں کی مکمل مدت تک پابندی برقرار رہے گی، مذکورہ عہدیداران کو تمام کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں سے چار سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذالعمل ہے۔

یہ فیصلہ 2021 سے شروع ہونے والے واقعات کے بعد سامنے آیا ہے، جب متعدد کھلاڑیوں نے ڈوپ ٹیسٹ سے بچنے کی کوشش کی اور بعد میں ان کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس کے نتیجے میں کئی معطلیاں ہوئیں جنہیں کھیلوں کی ثالثی عدالت نے 2025 کے اوائل میں برقرار رکھا۔

ترجمان پی ایس بی کے مطابق پابندی کا شکار افراد نااہلی کے خاتمے تک کسی بھی قسم کی کھیلوں کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اس فیصلے کی نقول آئی او سی، او سی اے، آئی ڈبلیو ایف، اے ڈبلیو ایف، واڈا، آئی ٹی اے، سی اے ایس، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور دیگر قومی و بین الاقوامی اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • این جے وی اسکول کی پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام
  • شاہین آفریدی ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے 32 ویں کپتان
  • وسیم اکرم کا کھیل میں سیاست کے امتزاج پر اظہارِ ناپسندیدگی
  • فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی 17 سال بعد واپسی، شاہین اور پروٹیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہو گا
  • پی ایس بی نے ویٹ لفٹنگ حکام ، کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
  • بابراعظم کی فارم واپس آنے سے ڈریسنگ روم کا اعتماد بحال ہورہا ہے، شاہین شاہ آفریدی
  • پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کی تیاریاں، پی سی بی کا نیا اقدام
  • پی ایس بی کی ہدایت، ویٹ لفٹنگ کے کچھ حکام اور کھلاڑیوں پر عارضی پابندیاں
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
  • سیاست سہیل آفریدی کا حق، اپنے صوبے کے معاملات دیکھنا بھی ان کی ذمہ داری: عطا تارڑ