City 42:
2025-09-22@14:46:31 GMT

مسقط اور ابو ظہبی جانے والی پروازیں واپس

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

سٹی 42: ایران کا قطر میں امریکی اڈوں پر حملے کے بعد عرب امارات نے فضائی حدود بند کردی ، جبکہ پاکستان  نے بھی  چار ممالک کی پروازیں کینسل کردیں 

لاہور سے مسقط کی پرواز پی ایف 732 کو کراچی اتار لیا گیا۔لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائے 289 کو کراچی اتار لیا گیا۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام پروازیں کینسل کردی گئیں ہیں ، فی الحال  پی آئی اے کی کوئی فلائٹ  دبئی ، قطر   ، ابو ظہبی نہیں جا رہی 

یوٹیوب ویڈیوز کو اے آئی ٹولز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی: میمن گوٹھ سے ملنے والی 3 خواجہ سراؤں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا

---فائل فوٹو 

گزشتہ روز کراچی سُپر ہائی وے کے علاقے میمن گوٹھ سے ملنے والی 3 خواجہ سراؤں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ 

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق لاشوں پر تشدد کے نشانات نہیں ملے، گولیوں کے نشانات تھے۔

ڈاکٹر سمعیہ طارق کا کہنا ہے کہ تینوں کی موت خون زیادہ بہہ جانے کے سبب ہوئی، تینوں لاشوں سے مختلف نمونے لے لیے گئے ہیں۔

کراچی: خواجہ سراؤں کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں درج ہے۔

اس سے قبل سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تین خواجہ سراؤں کے قتل پر تحقیقات جاری ہیں، واقعہ انفرادی نوعیت کا معلوم ہوتا ہے، اِسے دہشت گردی نہیں کہہ سکتے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب کراچی میں ایم نائن میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

ریسکیو کے حکام کے مطابق تینوں خواجہ سراؤں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤکے مندی کاشکار: کاروبار کے اختتام پرسرمایہ کاروں کو نقصان
  • کراچی: میمن گوٹھ سے ملنے والی 3 خواجہ سراؤں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا
  • انتظامی مسائل، 13 پروازیں منسوخ، 44 میں تاخیر
  • تکنیکی و آپریشنل وجوہات :9 پروازیں کینسل ، ایک تاخیر کا شکار  
  • مال گاڑی 13 بوگیاں انجن سمیت پٹری سے اتر گئیں، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
  • کراچی: گارڈن میں گٹر کی صفائی کیلئے جانے والے 3 خاکروب دم گھٹنے سے ہلاک
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے پر بننے والی ڈاکیومنٹری نے دل جیت لیے، آئی جی سندھ
  • پی ٹی آئی کی خدیجہ شاہ نے سرکاری جلانے کے الزام میں ملنے والی 5 سال قید کی سزا کو چلینج کردیا
  • جدہ سے واپس لاہور آنے کے منتظر عمرہ زائرین مشکلات کا شکار
  • پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز تاخیر کا شکار