ایران اسرائیل کیخلاف عالم اسلام کی فرنٹ لائن ہے، عراقی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
عراق کے وفاقی وزیر برائے اعلی تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، قابض صیہونی رژیم کیساتھ مقابلے میں اسلامی ممالک کی صفِ اول ہے لہذا ایران کے ہاتھوں اس قابض رژیم کی شکست کا مطلب "پورے علاقے کی فتح" ہے! اسلام ٹائمز۔ عراق کے وفاقی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اور عراقی مزاحمتی تحریک الصادقون کے سربراہ سیاسی بیورو نعیم العبودی نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ جنگ خطے کا نقشہ بدل کر رکھ دے گی۔ عراقی چینل العہد کے پروگرام "نصف دائرہ" میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم العبودی کا کہنا تھا کہ قابض صیہونی رژیم ایران کے خلاف اپنی فوجی جنگ ابھی سے ہار چکی ہے۔ یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج کی دنیا میں صرف طاقت کی منطق ہی غالب ہے اور بین الاقوامی قوانین کا کوئی احترام نہیں کیا جاتا، انہوں نے تاکید کی کہ ایران، غاصب صیہونی رژیم کے مقابلے میں اسلامی ممالک کی صفِ اول ہے لہذا ایران کے ہاتھوں اس قابض رژیم کی شکست "خطے بھر کی فتح" ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غاصب صیہونی رژیم پر فتح انتہائی قریب ہے، عراق کے وزیر برائے اعلی تعلیم نے کہا کہ عراق کے مفادات کا تقاضا ہے کہ ایران مضبوط رہے۔ عراقی مزاحمتی تحریک عصائب اہل الحق کے ساتھ وابستہ الصادقون کے سربراہ سیاسی بیورو نے تاکید کی کہ مزاحمتی گروہوں نے کبھی بھی اپنی حکومت کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھائے، اور زور دیتے ہوئے کہا کہ صادقون اور حشد الشعبی، ایک ہی وجود کے دو پیکر ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ شیخ الخزعلی کردوں پر ظلم و ستم کو کبھی قبول نہیں کرتے اور کہا کہ کُردوں کے مفادات کا تقاضا ہے کہ کردستان، عراق کے ایک حصے کے طور پر باقی رہے۔ اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے شام کی عدم تقسیم پر بھی زور دیا اور واضح کیا کہ شام میں اہل تشیع کی اکثریت کو بے گھر کر دیا گیا ہے!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صیہونی رژیم عراق کے
پڑھیں:
اسرائیلی قابض فوج کے غزہ پر حملے جاری: مزید 51فلسطینی شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ: اسرائیل کی قابض افواج کے غزہ پر بدترین حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں مزید 51 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ سٹی سمیت مختلف علاقوں میں اسرائیلی افواج نے نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، عارضی کیمپ پر کیے گئےایک حملے میں 4 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی افواج نے شہر کے شمال مغربی حصے میں بھی شدید گولہ باری اور ریموٹ کنٹرول حملے کیے، جب کہ شمال مشرقی حصے میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فضائیہ نے مغربی غزہ سٹی کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا، متاثرہ اسکول میں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے، جس میں 2 بچے شہید ہوئے۔
فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق غزہ سٹی کے تفاح محلے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 افراد شہید ہوئے، ایک اور واقعے میں اسرائیلی افواج نے یعبد قصبے پر چھاپے کے دوران 29 سالہ فلسطینی شخص پر تشدد کر کے اُسے زخمی کردیا، جسے فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی ٹیم نے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
غزہ کے مغربی علاقے میں قائم شَتی پناہ گزین کیمپ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کے بھائی کے گھر پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا، جس میں ڈائریکٹر الشفا ہسپتال کے بھائی ماجد اور اُن کی اہلیہ شہید ہو گئیں۔