اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر و مستقل نمائندے نے ایران کیجانب سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اگر ایران کیخلاف صیہونی رژیم کی جارحیت جاری رہی تو موجودہ سیکورٹی حالات کی وجہ سے ہم غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کو ایجنڈے میں شامل کرنے پر مجبور ہو جائینگے اسلام ٹائمز۔ "افغانستان کی صورتحال" کے عنوان سے منعقد ہونے والی سلامتی کونسل کی نشست کے ساتھ خطاب میں اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر و مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے، اس حوالے سے سلامتی کونسل کے مغربی اراکین بالخصوص امریکہ، برطانیہ و فرانس کے موقف پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، مغربی ممالک کی جانب سے روا رکھی جانے والی؛ معصوم عوام کی زندگیوں، انسانی اصولوں اور انسانی حقوق سے بے حسی پر شدید تنقید کی ہے۔ امیر سعید ایروانی نے تاکید کی کہ ان نمائندوں نے یہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں معصوم لوگوں کی زندگیوں اور انسانی اصولوں کی کوئی فکر ہی نہیں، اور حتی کہ خواتین و دوشیزاؤں کی حمایت کے بارے ان کے تمام دعوے بھی کھوکھلے الفاظ کے سوا کچھ نہیں!

مغربی ممالک کے موقف میں پائے جانے والے دوہرے معیار اور منافقت کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ اس سطح کی منافقت دیکھ کر واقعی افسوس ہوتا ہے، ایسے ممالک کہ جو "اپنے دفاع کے نام نہاد حق" کی آڑ میں صیہونی رژیم کی جارحیت کو بھی جواز فراہم کرنے میں مصروف ہیں! اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے ایران کے خلاف صیہونی رژیم کی کھلی جارحیت کے تسلسل پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس رژیم کی مسلسل و مجرمانہ جارحیتوں سے پیدا ہونے والے خطرات کو نظر انداز نہیں کر سکتے کہ جو امریکہ کی مکمل حمایت سے انجام پا رہی ہیں؛ ایسے حملوں سے لاکھوں شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے! 

اپنی تقریر کے آخری حصے میں، غاصب صیہونی رژیم کی جاسوس تنظیم موساد کی جانب سے کرائے پر لئے گئے غیر ملکی تارکین وطن کی گرفتاریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امیر سعید ایروانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کئی دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی فراخدلی کے ساتھ میزبانی کی ہے، تاہم اگر امریکہ و متعدد مغربی ممالک کی شراکت اور تعاون سے ایران کے خلاف صیہونی رژیم کی جارحیت مزید جاری رہی تو اسلامی جمہوریہ ایران غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے لئے جاری موجودہ شرائط کو چھوڑ کر، غیر قانونی تارکین وطن کی فی الفور واپسی پر مجبور ہو جائے گا!

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صیہونی رژیم کی تارکین وطن کی کرتے ہوئے

پڑھیں:

’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔

بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی