پی آئی اے کا پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ترجمان نے بتایا کہ پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حالات معمول میں آنے کے بعد قومی ائیرلائن کی پروازیں دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ائیر بیس پر حملوں کے بعد قومی ائیرلائن نے پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حالات معمول میں آنے کے بعد قومی ائیرلائن کی پروازیں دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
دبئی کی دلکشی بڑھانے کا ٹارگٹ، حکومت نے 18 ارب درہم کا میگا پروجیکٹ اپروو کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی کی قیادت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 18 ارب درہم کے ایسے ترقیاتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد شہر کو دنیا کے سب سے خوبصورت اور جدید شہروں کی فہرست میں سب سے آگے لانا ہے۔
اس منصوبے کے تحت نہ صرف سینکڑوں نئے پارکس بنائے جائیں گے بلکہ اسپورٹس حب کے طور پر دبئی کی عالمی شناخت کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
دبئی کو خوبصورت ترین شہروں میں شمار کروانے کیلئے 18 ارب درہم مالیت کا بڑا ترقیاتی پروگرام تیار کرلیا گیا ہے اور اس کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اقدام کا اعلان دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے کیا۔
شیخ حمدان کے مطابق شہر کی آئندہ ترقی کا بنیادی تصور یہ ہے کہ فطرت، سبزہ اور جدید ترقیاتی سوچ کو ایک ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے۔ نئے ماسٹر پلان کے تحت دبئی میں رہنے والوں اور آنے والے سیاحوں کیلئے زیادہ سرسبز، دلچسپ اور عالمی معیار کا ماحول تیار کیا جائے گا۔
پبلک پارکس اینڈ گرینری کے تحت 630 نئے پارکس تعمیر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اسپورٹس اسٹریٹیجک پلان 2033 کے تحت 75 نئے اقدامات اور پروگرام متعارف کروائے جائیں گے تاکہ دبئی کو عالمی اسپورٹس ہب کے طور پر مضبوط ترین مقام حاصل ہو سکے۔
شیخ حمدان نے کہا کہ دبئی کا وژن یہ ہے کہ ٹیکنالوجی، ماحول، اسپورٹس اور شہر کی آرکٹیکچرل خوبصورتی ایک ساتھ مل کر ایسے مستقبل کے دروازے کھولیں جو دنیا کیلئے مثال بن جائیں۔