تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )ایرانی مسلح افواج پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکا نے جو جنگ شروع کی ہے اسے ایران ختم کرئے گا‘امریکا کے براہ راست جنگ میں شامل ہونے کے بعداس کے خلاف طاقتور ٹارگٹ آپریشن کیئے جائیں گے. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق تہران میں پریس کانفرنس کے دوران پاسداران انقلاب کے ترجمان ابراہیم زلفقاری نے صدرٹرمپ کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خود جنگ میں شامل ہوا ہے اور اس نے ایران کی مقدس سرزمین ‘عالمی قوانین اور سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی خلاف طاقتور اور ٹارگٹڈ آپریشن کیے جائیں گے جن سے واشنگٹن کو بھاری، افسوسناک اور غیر متوقع نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا.

(جاری ہے)

امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے پاسداران انقلاب کے ترجمان نے انگریزی میں کہا کہ مسٹر ٹرمپ یہ جنگ شروع آپ نے کی ہے لیکن اسے ختم ہم کریں گے دوسری جانب ایرانی ذرائع ابلاغ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایران کے کمانڈر ان چیف امیر حاتمی کو ایک آپریشن روم میں ساتھی افسران سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے ویڈیو میں ایرانی کمانڈر ان چیف کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ماضی میں جب بھی امریکہ نے ایران کے خلاف مجرمانہ کارروائی کی تو اسے فیصلہ کن جواب ملا ہے اس بار بھی ایسا ہی ہو گا.

دریں اثنا، ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملے کے بعد ان کی افواج کی جانب سے امریکی فوجیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا امکان پیدا ہو گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ایران کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا ‘ادھر رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دیئے جانے کے بعد متعدد تیل بردار بحری جہازوں نے راستہ بدل لیا ہے .

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ روز استنبول میں پریس کانفرنس کے دوران تہران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی باضابط منظوری دے دی تاہم حتمی فیصلہ سپریم لیڈر اورملک کے اعلیٰ ترین سکیورٹی ادارے کی منظوری سے مشروط ہے آبنائے ہرمز کے ذریعے عالمی تیل اور گیس کی 20 فیصد سپلائی اس راستے سے ہوتی ہے .

پاسداران انقلاب کے کمانڈر اسماعیل کوثری نے بتایا کہ آبنائے کو بند کر نے کا آپشن زیرغور ہے اور ضرورت پڑنے پر فیصلہ کیا جائے گا اس سمندری راستے سے ایران سمیت متعدد عرب ممالک تیل کی سپلائی کے لیے استعمال کرتے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد جوہری عدم پھیلاﺅکے معاہدے (NPT) سے دستبرداری پر غور کررہی ہے .

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی جنگی طیاروں کی جانب سے فردو اور اصفہان اور نطنز کے جوہری مقامات پر یورینیم کی افزودگی کی تنصیب پر بمباری کے چند گھنٹے بعد بندش کی کوئی خاص تاریخ طے نہیں کی گئی ہے ایران اور سلطنت عمان کے درمیان آبنائے ہرمز تیل کی عالمی برآمدات کے لیے ایک بڑا جہاز رانی کا راستہ ہے اور21 ملین بیرل سے زیادہ تیل روزانہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے اسی طرح مائع قدرتی گیس کی برآمدات کا ایک تہائی حصہ یہاں سے گزرتا ہے یہ دنیا کے حساس ترین چوکیوں میں سے ایک ہے اور حالیہ تناﺅ کے بعد شپنگ کمپنیوں نے آبنائے ہرمز سے گریز کرنا شروع کر دیا ہے اور بحری جہازوں کے لیے انشورنس کی شرح 60 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے ایران بھی تیل کی برآمد اور سامان کی درآمد کے لیے آبنائے ہرمز پر انحصار کرتا ہے . 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاسداران انقلاب کے خلاف کے لیے کے بعد ہے اور

پڑھیں:

امریکا جب تک اسرائیل کی پشت پناہی نہیں چھوڑتا، تعاون ممکن نہیں: خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا جب تک اسرائیل کی پشت پناہی نہیں چھوڑتا، تعاون ممکن نہیں ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کے پشت پناہی سے پیچھے نہیں ہٹتا اور خطے سے اپنے فوجی اڈے ختم نہیں کرتا تعاون کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کی غرور و تکبر سے بھری ذہنیت صرف یہ چاہتی کہ اس کی مانی جائے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اگر ہمارا ملک مضبوط ہوگا تو اس کے مخالفین کو یہ سمجھنے میں دیر نہیں لگے گی کہ ایک مضبوط ملک سے جنگ لڑنے میں ان کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہے تو اس عمل سے ہمارے ملک کو تحفظ حاصل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے میزائلوں نے آہنی گنبد کے افسانے کا خاتمہ کر دیا، ایاز صادق
  • اسلامی انقلاب ایرانی عوام میں مکتبِ فاطمیہ کی حقیقت طلبی کی تجلی ہے، آیت اللہ جنتی
  • دبئی کی دلکشی بڑھانے کا ٹارگٹ، حکومت نے 18 ارب درہم کا میگا پروجیکٹ اپروو کردیا
  • 13 آبان، ظلم کے خلاف عوامی مزاحمت اور بیداری کی علامت ہے، دفاع مقدس کا قومی میوزیم
  • صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار اداکیا، ایرانی سفیر
  • ایران ملتِ اسلامیہ کے سر کا تاج، امریکی دھمکیاں مرعوب نہیں کر سکتیں، قاسم علی قاسمی
  • پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ، اب تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، عطااللہ تارڑ
  • امریکا جب تک اسرائیل کی پشت پناہی نہیں چھوڑتا، تعاون ممکن نہیں: خامنہ ای
  • رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب، ایک مختصر تجزیہ
  • ہم ہر قسم کے جواب کے لیے تیار ہیں، ایرانی مسلح افواج کی دشمن کو وارننگ