اسرائیل کا فردو جوہری تنصیب پر نیا حملہ، تہران میں یونیورسٹی پر بھی بمباری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسرائیلی فوج نے تہران کے قریب امریکی حملے کا نشانہ بننے والی فردو جوہری تنصیب پر نیا حملہ کیا ہے، صہیونی فوج نے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں واقع کم از کم 6 ہوائی اڈوں پر فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے، ایرانی فوج نے صوبہ لورستان میں جدید اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔
ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز نے صوبہ قم کی کرائسس مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فردو جوہری مرکز پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی پہلے ہی اپنے عروج پر ہے اور اسرائیل و ایران کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دریں اثنا، تسنیم نیوز کے مطابق تہران کے شمالی علاقے ایوین میں ایک بجلی کی فراہمی کا نظام (فیڈر) حملے کی زد میں آیا ہے، تاہم دارالحکومت میں کسی بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کی اطلاع نہیں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نقصان محدود نوعیت کا ہے اور بجلی کی مجموعی ترسیل متاثر نہیں ہوئی۔
الجزیرہ کے مطابق ’ایکس‘ پر جاری کردہ بیان میں اسرائیل نے کہا کہ ان حملوں میں ریموٹ کنٹرول طیاروں کے ذریعے ایران کے 15 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو تباہ کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ان حملوں میں رن ویز، زیرِ زمین بنکرز، ایک ایندھن بھرنے والا طیارہ اور ایرانی حکومت کے زیرِ استعمال ایف-14، ایف-5 اور اے ایچ ون طیاروں کو نقصان پہنچا ہے‘۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ’فضائیہ نے ان ہوائی اڈوں سے پرواز کی صلاحیت اور ایرانی فوج کی فضائی طاقت کے آپریشن کو متاثر کیا ہے‘۔
صوبہ یزد میں پاسداران انقلاب کے 10 اہلکار شہید
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق اتوار کو ایران کے صوبہ یزد پر اسرائیلی حملوں میں پاسداران انقلاب کے کم از کم 10 اہلکار شہید ہو گئے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملوں میں پاسداران انقلاب کے متعدد دیگر اہلکار زخمی بھی ہوئے، تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ 13 جون کو شروع کیے گئے اچانک حملوں کے بعد سے اب تک ایرانی فوج کے دو درجن کمانڈرز اور جوہری سائنس دان شہید کیے جاچکے ہیں۔
دوسری جانب، ایرانی میڈیا نے آج صبح ایرانی فوج کی جانب سے مار گرائے جانے والے اسرائیل کے جدید ہرمس 900 ڈرون کی فوٹیج نشر کی ہے۔
#BREAKING
An advanced Israeli Hermes drone was shot down early this morning by the IRGC's air defense forces in Khorramabad, Lorestan Province.
— Tehran Times (@TehranTimes79) June 23, 2025
لورستان نیوز نے ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ یہ ڈرون پاسداران انقلاب کے اہلکاروں نے صوبہ لورستان کے شہر خرمآباد میں ایک کارروائی کے دوران مار گرایا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاسداران انقلاب کے ایرانی فوج حملوں میں ایران کے فوج نے کیا ہے
پڑھیں:
محصور غزہ سے غیرقانونی اسرائیلی بستیوں پر کامیاب راکٹ حملے
تقریباً 2 سال کی وحشیانہ اسرائیلی جنگ کے بعد بھی فلسطینی مزاحمت کیجانب سے غزہ کے اردگرد واقع غیرقانونی اسرائیلی بستیوں پر راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری ہے اسلام ٹائمز۔فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی سے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے جنوب مغرب میں واقع غیرقانونی یہودی بستیوں؛ اشدود اور عسقلان کی جانب کم از کم 3 راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔ اس بارے غاصب صیہونیوں کی جانب سے شائع شدہ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ فائر کرده راکٹوں میں سے کم از کم ایک، اسرائیلی دفاعی نظام سے کامیابی کے ساتھ گزر کر اشدود کے قریب واقع "نیتسان" نامی علاقے کے ساتھ جا ٹکرایا ہے۔ اس بارے اسرائیلی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ یہ راکٹ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ سے فائر کئے گئے تھے۔
۔
ادھر، اس حملے کے فورا بعد جاری ہونے والے اپنے بیان میں اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ راکٹ اشدود کے قریب ایک کھلے علاقے میں گرا ہے۔
۔
واضح رہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں انجام پایا ہے کہ جب مکمل طور پر محصور غزہ کی پٹی پر، تقریباً 2 سال سے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنی ہوئی ہے جبکہ وحشیانہ اسرائیلی حملوں، وسیع زمینی کارروائیوں اور شدید محاصرے کے باوجود بھی غزہ کی پٹی سے غیرقانونی اسرائیلی آبادیوں و یہودی بستیوں پر پراکندہ راکٹ و مارٹر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔