اسرائیل اور ایران کے درمیان سیزفائر، چین نے رد عمل جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
چین نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بندی کے بعد ردعمل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ چین ، ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا ۔
برطانوی خبر رساں ا دارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں، چین تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ جلد از جلد سیاسی حل کی جانب واپس آئیں
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔