بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں امن کا معمار اور استحکام کو فروغ دینے والا رہا ہے۔ چین کے صدر شی جن پھنگ نے موجودہ صورتحال پر چار نکاتی تجویز پیش کی جس میں فوری طور پر جنگ بندی ، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے، بات چیت اور مذاکرات شروع کرنے اور امن کے فروغ کی کوششوں کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ایران پر امریکی حملے کے بعد چین نے فوری طور پر مذمتی بیان جاری کیا۔ جوہری تنصیب پر فوجی حملہ جو آئی اے ای اے کے حفاظتی اقدامات کے تابع ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، اور اس سے جوہری لیک یا یہاں تک کہ جوہری تباہی بھی ہوسکتی ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار چینی وزیر خارجہ نے منگل کے روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کیا۔عراقچی نے خطے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل ابھی جنگ بندی پر پہنچے ہیں لیکن صورتحال مستحکم نہیں ہے۔ اسرائیل کی جارحیت بند ہونے کے بعد ہی حقیقی مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے ایران کے جائز موقف کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا اور صورتحال کی بہتری میں چین کے مزید کردار کی امید ظاہر کی۔وانگ ای نے کہا کہ چین قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی بنیاد پر حقیقی جنگ بندی کے حصول، لوگوں کے معمول کی زندگی میں واپس آنے اور مشرق وسطیٰ میں صورتحال کو جلد از جلد بہتر بنانے کے لئے ایران کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ چین جنگ بندی اور امن کے فروغ پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی متفقہ آواز کو سراہتا ہے اور سلامتی کونسل پر زور دینے کے لئے تیار ہے کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

رواں ماہ پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کیلئے تیاریاں تیز

—فائل فوٹو

پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کے اگست میں انعقاد کےلیے تیاریاں جاری ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی مشترکہ صدارت اسحاق ڈار اور چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی کریں گے، مذاکرات کےلیے چینی وزیرِ خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ چینی وفد کی اسلام آباد آمد متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ سالانہ پاک چین تزویراتی مذاکرات کا چھٹا دور اسلام آباد میں منعقد ہو گا، سالانہ تزویراتی مذاکرات میں فریقین دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے پاک، چین اعلیٰ سطح مذاکرات، زرعی شعبے میں بڑی پیشرفت کی اُمید

سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں اسٹریٹجک، اقتصادی، سیاسی، دفاعی، سلامتی سے متعلق معاملات زیرِ غور آئیں گے، تجارت، سرمایہ کاری، ثقافتی اور عوامی سطح کے رابطوں پر بھی بات چیت ہو گی۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خارجہ نے پاک چین سالانہ اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے تیاریاں تیز کر دیں، وزارتِ خارجہ متعلقہ وزارتوں، چینی وزارتِ خارجہ، چینی سفارت خانے سے مسلسل رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کا پانچواں دور 15 مئی کو بیجنگ میں منعقد ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی وزیر خارجہ کی غزہ کی صورتحال پر عالمی ہم منصبوں سے رابطے، اسرائیلی منصوبے کی مذمت
  • غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
  • ٹرمپ کا تمام مشرقِ وسطیٰ کے ممالک پر ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے پر زور
  • ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنیکا مطالبہ
  • قیام امن کیلئے مشرق وسطی کے تمام ممالک ابراہم معاہدے میں شامل ہوں، ٹرمپ
  • مشرق وسطیٰ کے ممالک کا ’ابراہام معاہدے‘ میں شامل ہونا اہم ہے
  • رواں ماہ پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کیلئے تیاریاں تیز
  • ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں؛ ٹرمپ
  •   تمام مشرق وسطیٰ کے ممالک  معاہدات ابراہیمی میں شامل ہوجائیں،ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران سے تجارت اور چینی کا بحران