متحدہ علماء محاذ کے وفد کی ایران کے قونصل جنرل کراچی واحد اصغری سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
علماء مشائخ نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی امریکہ اسرائیل کے خلاف دلیرانہ جدوجہد، اعلیٰ سیاسی بصیرت اور بروقت جوابی کارروائی مثالی حکمت عملی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کے یہ کارنامے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ پر مشتمل 12 رکنی نمائندہ وفد نے محاذ کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی قیادت میں اسلامی جمہوری ایران کے قونصل جنرل کراچی واحد اصغری سے ملاقات کی۔ علماء کے وفد نے ایران پر اسرائیلی امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی حکومت و عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا، شہداء و زخمیوں و متاثرین کیلئے دعا کی۔ علماء نے کہا کہ پاکستان کے علماء، عوام اور حکومت پاکستان ایران کے شانہ بشانہ ہیں، استعماری قوتوں کے خلاف وحدت امت و بیداری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسرائیلی ایران جنگ بندی کے حالیہ اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عالمی امن کیلئے سنگ میل مثبت پیش رفت قرار دیا، ایران نے اسرائیل کو اس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شکست فاش سے دوچار کرکے مسلم امہ کے حوصلوں کو جلا بخشی ہے، فلسطین پر ہونے والے سنگین مظالم کا بدلہ لیا۔
علماء مشائخ نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی امریکہ اسرائیل کے خلاف دلیرانہ جدوجہد، اعلیٰ سیاسی بصیرت اور بروقت جوابی کارروائی مثالی حکمت عملی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کے یہ کارنامے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ وفد میں مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، مرکزی سینئر وائس چیئرمین علامہ محمد حسین مسعودی، مرکزی نائب صدر علامہ ڈاکٹر پروفیسر سید شمیل احمد قادری حنبلی، محاذ کے صوبائی صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، مرکزی نائب صدر صاحبزادہ علامہ منظرالحق تھانوی، پاک سول سولجر علماء مشائخ سندھ کے صدر مولانا مفتی وجیہہ الدین، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، محاذ کے قانونی مشیر ناصر احمد ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، پاکستان نظریاتی پارٹی اور محاذ سندھ کے رہنما مولانا مفتی محمد ابراہیم چترالی، ممتاز سینئر صحافی حافظ سید محمد عاصم شیروانی، محاذ کے صوبائی رہنما مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، حسین الدین شاہ رحمانی، میڈیا کوآرڈینیٹر فاروق احمد ریحان شریک تھے۔ اس موقع پر علماء نے ایرانی قونصل جنرل کے ہمراہ ہاتھوں میں ہاتھ بلند کرکے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علماء مشائخ ایران کے محاذ کے
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔