ملک بھر میں تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 25 جون تا یکم جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق اس عرصے کے دوران بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولا کوٹ اور مظفرآباد میں شہری سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
سندھ کے شہروں سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین میں 25 تا 28 جون کے دوران آندھی، گرد آلود طوفان اور بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول پشاور، سوات، مانسہرہ، دیر، چترال، کوہاٹ، کرم، بنوں، ایبٹ آباد، نوشہرہ اور مالاکنڈ میں بھی آندھی طوفان اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسی طرح گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ان پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے، جس کے باعث سفر کرنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ تیز ہواؤں اور آندھی طوفان کے دوران کمزور درخت، کچی دیواریں، بجلی کے کھمبے اور بل بورڈز گرنے کا خدشہ ہے، لہٰذا عوام ایسے مقامات سے دور رہیں۔ گاڑیاں محفوظ جگہوں یا شیڈ کے نیچے پارک کی جائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے کیونکہ طوفانی ہواؤں کے باعث حدِ نگاہ کم ہو سکتی ہے، جو حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں اور عوامی آگاہی یقینی بنائیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ موسم کی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے بارے میں بروقت معلومات حاصل کرنے کے لیے “پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ” سے رہنمائی لیں۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر ہی بجٹ منظور ’میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے‘: علیمہ خان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے علاقوں میں کے دوران
پڑھیں:
کسی صورت اپنے قدرتی وسائل کا اختیار کسی کو نہیں دینگے: اسد قیصر
اسد قیصر—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کسی صورت اپنے قدرتی وسائل کا اختیار کسی کو نہیں دیں گے۔
پشاور میں پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر، عاطف خان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔
اسد قیصر کا کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں اب تک کس نے رقم دی؟ سب کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ امن چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے اسد قیصر اور عمران اسماعیل کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکمانہوں نے کہا کہ یہاں انٹرنیشنل جنگ لائی گئی، معیشت بری طرح فیل ہوئی، 40 سال سے ہمارا صوبہ جنگ زدہ ہے، روزگار نہ ملنے پر نوجوانوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں افغانستان، ایران اور چین سمیت خطے میں سب سے تعلقات بہتر قائم کرنے چاہئیں، افغانستان کے ساتھ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔
اس موقع پر جنید اکبر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت کی ہے، بلوچستان میں ہمارے لوگ مسلسل شہید ہو رہے ہیں، یہاں قانون نہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا کام چل رہا ہے۔