کراچی: جمعہ سے اتوار کے دوران آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
شہرِ قائد کراچی میں جمعہ سے اتوار کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آئندہ 2 روز میں درجہ حرارت میں اضافے کا بھی امکان ہے، بدھ کو درجہ حرارت 37 اور جمعرات کو 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے 24 جون سے 2 جولائی تک مون سون کے پہلے اسپیل کا امکان جاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، آئندہ چند روز میں مون سون ہواؤں میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 جون کو تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، دادو میں آندھی اور بارش کا امکان ہے جبکہ 27 جون کو سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور اور گھوٹکی میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہے محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات نے کا امکان ہے آندھی اور
پڑھیں:
صوبہ بلوچستان میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ؛محکمہ داخلہ کا نوٹی فکیشن جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران جلسے، جلوس، ریلیوں، احتجاج، مظاہروں اور سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور اس کے علاوہ 5 یا 5 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی سختی سے پابندی ہوگی اور اسلحے کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے حکام نے بتایا کہ یہ اقدام صوبے میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
حکام کے مطابق بلوچستان بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ 6 نومبر 2025 سے ایک ماہ کے لیے مؤثر ہوگا۔