ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے 6 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں مغربی صوبے ہمدان کے شہروں ہمدان، رازَن اور نہاوند میں کی گئیں۔
مقامی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے اہلکار علی اکبر کریم پور کے مطابق ان افراد کو "غدار عناصر" قرار دیا گیا ہے جو آن لائن سرگرمیوں کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے، ایرانی نظام کی ساکھ کو متاثر کرنے اور اس کی شبیہ کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کی سرگرمیوں کا مقصد سوشل میڈیا کے ذریعے رائے عامہ کو ایران کے خلاف اکسانا تھا۔
واضح رہے کہ ایران نے حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزامات میں درجنوں افراد کو گرفتار اور متعدد کو سزائے موت بھی دی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنیکا مطالبہ
یاد رہے کہ معاہدات ابراہیمی اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے طے پانے والے معاہدوں کا ایک سلسلہ ہے، جسے ٹرمپ نے اپنی گذشتہ حکومت کے دور میں متعارف کروایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے جوہری پروگرام اور معاہدات ابراہیمی سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر جاری پیغام میں کہا اب ایران کی جوہری صلاحیت مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب جب ایران کے جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ مکمل تباہ ہوچکا ہے، ان کے لیے بہت اہم ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائیں، کیونکہ ایسا کرنے سے خطے میں امن کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
یاد رہے کہ معاہدات ابراہیمی اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے طے پانے والے معاہدوں کا ایک سلسلہ ہے، جسے ٹرمپ نے اپنی گذشتہ حکومت کے دور میں متعارف کروایا تھا۔ 15 ستمبر 2020ء میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بحرین معاہدات ابراہیمی میں شامل ہوئے تھے، تاہم بعد ازاں 10 دسمبر 2020ء کو مراکش اور 6 جنوری 2021ء کو سوڈان نے بھی اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے تھے۔