ویب ڈیسک : ضلع ٹانک میں تین سرکاری افسر اغوا ہوگئے ۔
واردات تھانہ ہتھالہ کے قریب پیش آئی ہے، تھانہ ہتھالہ کے قریب 3 سرکاری افسر اغوا کر لئے گئے ، جو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر،ایکٹنگ ڈی ایچ او ٹانک اور سب ڈویژن جنڈولہ محکمہ ہیلتھ اکاؤنٹنٹ میں کام کرتے تھے
تینوں افراد اپنی ڈیوٹی کے لئے ٹانک آرہے تھے کہ اسی دوران اغوا کر لئے گئے، اغواء ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر نوید ظفر، ایکٹنگ ڈی ایچ او ٹانک عمران بیٹنی اور اکاؤنٹنٹ عنایت اللہ بیٹنی کے نام سےشناخت کیا گیا، واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
لاہور میں 262 ٹریفک حادثات ؛340 افراد زخمی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
راولپنڈی، نجی اسپتال کے قریب سے بچی اغوا
راولپنڈی:تھانہ بنی کے علاقے میں نجی اسپتال کے قریب سے کم سن بچی کو اغوا کر لیا گیا اور بچی کے اغوا کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی اپنے دادا کے ساتھ اسپتال آئی تھیں جہاں سے ایک شخص بچی کو اغوا کر کے لے گیا۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام ذرائع سے بچی کی تلاش کی جا رہی ہے۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس پی راول کو بچی کی فوری بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔
راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ بچی کو بازیاب کروا کر ملوث شخص کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، بچوں کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں۔