کراچی؛ گھات لگائے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
کراچی:
سہراب گوٹھ کے علاقے غریب آباد میں گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے غریب آباد علی معاویہ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق اور گھر میں بیٹھی خاتون زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ ثناءاللہ ولد سمش اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 35 سالہ غزالہ جاوید زوجہ محمد جاوید کے نام سے کی گئی، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
قائم مقام ایس ایچ او سہراب گوٹھ انسپکٹر رؤف نے بتایا کہ مقتول ثناء اللہ ٹھیکیداری کا کام کرتا تھا اور اس کا آبائی تعلق دیر سے تھا، مقتول آج ہی اپنے آبائی گاؤں دیر سے کراچی آیا تھا، مقتول نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد جا رہا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے، نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ثناء اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ مسلح ملزمان کی فائرنگ سے گھر میں موجود خاتون بھی زخمی ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ مسلح ملزمان کی تعداد 2 تھی جنہوں نے مقتول پر 6 گولیاں چلائی اور تمام گولیاں مقتول کو لگی جبکہ ایک گولی مقتول کو کراس کرکے کے گھر کا دروازہ کھلا ہونے کی وجہ سے گھر میں بیٹھی خاتون کو ہونٹ کے قریب لگی جس کے باعث خاتون بھی زخمی ہوئی۔
قائم مقام ایس ایچ او نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 6 خول اور دیگر شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان مسلح ملزمان کی فائرنگ سے نامعلوم مسلح ملزمان
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔