کراچی:

ڈیفنس میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزری تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 4 رحمان مسجد کے قریب ڈاکو شہری سے گھر کی دہلیز پر 30لاکھ کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

منگل کے روز دن دیہاڑے ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح ملزمان کو لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شاہد حسین نامی شہری درخشان تھانے کے علاقے بدر کمرشل بینک سے رقم لیکر گھر پر گاڑی سے اترا ہی تھا کہ تعاقب کرتے ڈاکو بھی پہنچ گئے، ایک ڈاکو بیگ سے اسلحہ نکالتا ہے اور گاڑی میں رکھا رقم سے بھرا تھیلا چھینتا ہے۔ ڈاکو تھیلا کھول کر پیسوں کی تسلی کرتے ہیں۔

واردات کے مقام پر شہریوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ واردات میں ملوث ایک ملزم کا چہرہ واضح ہے جبکہ دیگر ملزمان شناخت چھپانے کے لیے کیپ، ماسک اور ہیلمٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ ملزمان واردات کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس نے رقم چھیننے کی واردات کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کرکے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور میں 13 سالہ بچی سے اغوا کے بعد زیادتی کرنے والے 2 ملزمان مقابلے میں ہلاک

سی سی ڈی کی کارروائی میں 13 سالہ بچی کو اغوا کرنے والے دو اشتہاری ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی ڈی چوپنگ کی کارروائی کے دوران اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ملزمان شعیب اور زبیر ہلاک ہوگئے۔

ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شبیرشدید زخمی ہوئے جبکہ انسپکٹر عمران یوسف کی بلٹ پروف جیکٹ پر گولیاں لگیں۔

سی سی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان نے مانگامنڈی سے دوروز قبل تیرہ سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بورے والا،تھانہ صدر پولیس نے دوران واردات ٹیکسی ڈرائیور کے اندھےقتل میں ملوث ملزمان گرفتار کرلئے
  • لاہور؛ مارکیٹوں میں واردات کرنے والا 5 رکنی خواتین گینگ پکڑا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی
  • برطانیہ: بھارتی نوجوان ریسٹورنٹ میں کھانے کے بعد 200 پاؤنڈ کا بل ادا کیے بغیر فرار
  • کراچی؛ مسلح ملزمان نے پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ چھین لیا
  • ڈمپر حادثے میں بہن بھائی کی ہلاکت، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • ملیر میں پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنے سامنے مقابلہ، ایک زخمی گرفتار، ساتھی فرار
  • لاہور میں 13 سالہ بچی سے اغوا کے بعد زیادتی کرنے والے 2 ملزمان مقابلے میں ہلاک
  • کراچی،سائٹ میں پولیس سے مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے
  • کراچی؛ سائٹ میں پولیس سے مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے
  • پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کراچی اور پورٹ قاسم پر سکیورٹی و ہاربر ڈیفنس مشق