فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار ’را‘ کے مبینہ 4 ایجنٹس کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تمام ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 2 جولائی کو ملزمان کو پیشرفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ پیش کریں، ملزمان میں محمد خان، اختر علی، امید علی تھہیم اور جمین ملاح شامل ہیں۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان ملک دشمن بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھتے ہیں، ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ ہیں،  ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا، ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے قائد آباد سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے 4 دہشتگردوں کو پکڑا تھا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے بتایا تھا کہ کراچی کے علاقے قائد آباد سےگرفتار چاروں دہشتگرد بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ ہیں جو 2024 میں دہشتگردی کی ٹریننگ کے لیے سجاول کے راستے سے بھارت بھی گئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد بھارت میں ایک کرنل سے رابطے میں تھے، ملزمان کے موبائل فونز سے ملک دشمن مواد ملا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بھارتی خفیہ ایجنسی

پڑھیں:

نوشہرو فیروز: دیور نے بیوی کیساتھ مل کر بھابھی کو قتل کردیا

---فائل فوٹو

صوبہ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں نورانی کالونی میں دیور نے بیوی کے ساتھ مل کر بھابھی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے قتل کر کے مقتولہ کی لاش گھر میں دفن کردی، اہلِ علاقہ کی اطلاع پر خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی ہے جبکہ قتل کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والی خاتون کی لاش اسپتال منتقل کر کے ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: رینجرز کی خفیہ معلومات پر کارروائی، 5 ملزمان گرفتار
  • تھانے پر حملہ کیس، ٹی ایل پی کے 8 کارکنوں کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا
  • کراچی کےمختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ و مالِ مسروقہ برآمد
  • کراچی: مخلتف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ و مالِ مسروقہ برآمد
  • ڈکی بھائی و دیگرسے رشوت لینے کا الزام، این سی سی آئی اے افسر کا ریمانڈ منظور
  • پاکستان نے خفیہ، غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام مسترد کردیا
  • کراچی؛ اے این پی عہدیدار کو تلاوت قرآن کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • نوشہرو فیروز: دیور نے بیوی کیساتھ مل کر بھابھی کو قتل کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مںظور