WE News:
2025-11-09@07:11:34 GMT

اسرائیلی فوجی ٹیکنالوجی پر سائبر اٹیک، خفیہ معلومات افشا

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

اسرائیلی فوجی ٹیکنالوجی پر سائبر اٹیک، خفیہ معلومات افشا

ایرانی نیم سرکاری نیوز پلیٹ فارم ’تسنیم‘ کے مطابق ایک مزاحمتی سائبر یونٹ نے اسرائیل کی دو جدید ترین فوجی ٹیکنالوجیوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی ہیں، جس سے اس ٹیکنالوجی پر اسرائیلی اجارہ داری ختم ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل مخالف گروپ کا صیہونی انفراسٹرکچر پر سائبر حملوں کا اعلان

رپورٹ کے مطابق ’سائبر سپورٹ فرنٹ‘ نامی گروہ نے ایک مربوط سائبر حملے کے بعد حاصل کردہ دستاویزات شائع کی ہیں، جن میں اسرائیل کے دو اہم فوجی نظاموں کی تفصیلات شامل ہیں۔

پہلا نظام HattoriX ہے، جو زمین سے ہدف تلاش کرنے اور دور مار حملوں کے لیے معلومات اکٹھی کرنے والا جدید ری کنائسنس (reconnaissance) نظام ہے۔

دوسرا نظام SPIKE-LR2 ہے، جو پانچویں نسل کا کثیرالمقاصد، درست نشانے پر مار کرنے والا میزائل نظام ہے، جو جدید جنگی حالات کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سائبر اٹیک جنگی صورتحال کو کتنا سنگین بنا سکتا ہے؟

یہ دونوں نظام اسرائیلی عسکری صنعتی ادارے CR Casting / EXACT نے تیار کیے تھے، جو معروف کمپنیوں رافیل اور البٹ سسٹمز کے ٹھیکے پر کام کرتے ہیں۔

عسکری ماہرین کے مطابق یہ نظام حالیہ دنوں میں غزہ، لبنان اور ایران کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کیے گئے۔

سائبر سپورٹ فرنٹ نے CR Casting / EXACT کے صنعتی نیٹ ورک میں دراندازی کے بعد مکمل ڈیٹا بیس حاصل کیا اور افشا کیا۔ اس کارروائی کو اسرائیلی فوجی-صنعتی ڈھانچے کو کمزور کرنے کی وسیع مہم کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پرھیں:پاکستان کا بڑا سائبر اٹیک، اہم بھارتی سائٹس اور ہزاروں سرویلنس کیمرے ہیک

اس سے قبل یہی گروہ BenSimon ایلومینیم انڈسٹریز پر بھی حملہ کر چکا ہے، جو اسرائیلی وزارتِ جنگ اور فوج کے ساتھ منسلک ایک اہم ادارہ ہے۔ وہاں تمام آپریشنل سسٹمز کو ناکارہ بنا دیا گیا اور حساس معلومات چرالی گئیں، جن میں اسرائیل کی بدنام زمانہ سائبر یونٹ یونٹ 8200 سے متعلق تفصیلات بھی شامل تھیں۔

رپورٹ کے مطابق حاصل شدہ معلومات مزاحمتی گروہوں کے میزائل یونٹس کو منتقل کر دی گئی ہیں تاکہ وہ میدان جنگ میں ان کا استعمال کر سکیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رافیل پر بھی سائبر حملے ہو چکے ہیں، جس کے باعث بعض فعال فوجی نظاموں میں خرابیاں پیدا ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک سے منسلک کارندے گرفتار، درجنوں ویب سائٹس بلاک

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے دفاعی نظام میں موجود خامیوں کے باعث مزید سائبر حملوں کے امکانات بڑھ گئے ہیں، اور آنے والے دنوں میں مزید شدید حملے متوقع ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل ایران سائبر اٹیک سائبر حملہ سائبر سپورٹ فرنٹ فوجی ٹیکنالوجی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل ایران سائبر اٹیک سائبر حملہ سائبر سپورٹ فرنٹ فوجی ٹیکنالوجی سائبر اٹیک کے مطابق یہ بھی

پڑھیں:

اسرائیل کا اپنی فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو تباہ کرنے کا حکم

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں حماس کی تمام سرنگوں کو تباہ اور نابود کر دیں۔

اسرائیلی اخبار ییدیوتھ آہرونتھ کے مطابق، کاٹز نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر سرنگیں نہ ہوں تو حماس نہیں ہو گی۔

علاوہ ازیں پچھلے ماہ کاٹز نے کہا تھا کہ غزہ میں فوجی کارروائی صرف دھڑوں کو غیر مسلح کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں حماس کے سرنگ نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس ہدایت کو اسرائیل کے زیر کنٹرول ییلو زون میں مرکزی ترجیح بنائے۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں اسرائیلی فوج کے تخمینے سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس کے کارکنان ییلو لائن کے مشرقی جانب سرنگوں میں ہیں جو اسرائیل کے مقبوضہ غزہ کی پٹی کے 53 فیصد حصے سے منسلک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کی اسرائیلی فٹبال ٹیم پر پابندی کی قرارداد منظور
  • حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی
  • اسرائیل کا اپنی فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو تباہ کرنے کا حکم
  • میں ایران پر اسرائیلی حملے کا انچارج تھا،ٹرمپ
  • ہردیپ سنگھ نجر کا قتل: کینیڈ ا کو برطانیہ نے خفیہ معلومات فراہم کی تھیں، بلومبرگ
  • بھارت اور اسرائیل کا پاکستان کے ایٹمی مرکز پر حملے کا خفیہ منصوبہ کیا تھا؟ سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف
  • حماس آج رات اسرائیلی یرغمالی کی لاش حوالے کرے گا، غزہ جنگ بندی کے تحت
  • ایرانی ہیکرز نے جان بولٹن کے ای میل تک رسائی حاصل کر لی، فاکس نیوز
  • اگنی ویر اسکیم نے بھارتی معیشت اور فوجی نظام کی کمزوریاں عیاں کر دیں
  • ہفتے میں صرف چند اخروٹ کھانے سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم