اللہ تعالیٰ نے ایران کے ذریعے اسرائیل سے غزہ کا انتقام لیا ہے، ڈاکٹر اصغر مسعودی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
لاہور میں تعینات ڈی جی خانہ فرہنگ کا کہنا ہے کہ سیز فائر کیلئے ایران امریکہ پر اعتبار نہیں کر سکتا، امریکہ ،اسرائیل نے غزہ کی حمایت پر نہیں، جوہری اسلحہ بنانے کے الزام پر ایران پر حملہ کیا ہے، واضح ہوگیا اگر میزائل نہ ہوتے تو امریکہ ایران کو تقسیم کر چکا ہوتا، اسرائیل نے فلسطین پر قبضہ کیا ہے، غزہ کے عوام بڑی جیل میں ہیں، اسرائیل دراصل مقبوضہ فلسطین ہے، حماس کو اپنی سرزمین آزاد کروانے کا حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر تعلیم اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی نے خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے ملاقات میں ایران کی امریکہ اسرائیل کیخلاف استقامت اور امریکی اڈوں پر حملوں پر اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے ایران کے آرمی چیف اور دیگر سکیورٹی افسران سائنسدانوں اور شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس اور تعزیت کیا، فاتحہ خوانی کی۔ ڈاکٹر اصغر مسعودی نے سابق وفاقی وزیر کی طرف سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے کالم پڑھتے رہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں سے صہیونی ریاست کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جب اسرائیل کو یقین ہوگیا کہ جنگ مزید جاری رہے گی اور اس کا کچھ نہیں بچے گا، تو اس نے سیز فائر کی استدعا کرنا شروع کر دی۔ سیز فائر کیلئے ایران امریکہ پر اعتبار نہیں کر سکتا۔ اللہ تعالیٰ نے ایران کے ذریعے اسرائیل سے غزہ کا انتقام لیا ہے۔ ایران کا جانی مالی نقصان ہوا مگر قوم میں اتحاد پیدا ہوا ہے۔ امریکی حملے سے پہلے ایران کی جوہری تنصیبات کو محفوظ کر لیا گیا تھا، امریکہ جوہری تنصیبات تباہ کرنے بار ے جھوٹ بول رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا ٹرمپ دنیا کا جھوٹا ترین صدر ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ دو ہفتے میں حملے کا فیصلہ کرے گا مگر اسی دن ایران پر حملے کیلئے طیارے بھیج دیئے۔ اصغر مسعودی نے کہا امریکہ کو مشرق وسطیٰ میں 23 جون کی رات جواب دیا گیا، دوحہ میں سب سے بڑے مرکز پر حملہ کیا تو سیز فائر کی باتیں امریکہ نے کرنا شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا مثال اچھی نہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ ٹرمپ کی مثال اس کتے کی مانند ہے جس کے پیچھے بھاگیں تو وہ بھاگ جائے گا اور اگر ڈر جائیں تو وہ آپ کو کاٹنے کیلئے بھاگے گا۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا امریکہ اور اسرائیل نے غزہ کی حمایت پر نہیں، جوہری اسلحہ بنانے کے الزام پر ایران پر حملہ کیا ہے۔ ایران مقاومت کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا ایرانی حکومت نے واضح کیا تھا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کا فتویٰ ہے کہ ایٹمی بم بنانا انسانیت کیخلاف ہے۔ امریکہ کے بس میں ہوتا تو کہہ دیتا کہ ایران کے پاس میزائل بھی نہ ہوں۔ اب واضح ہوگیا کہ اگر میزائل نہ ہوتے تو امریکہ ایران کو تقسیم کر چکا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی تنصیبات تباہ کر سکتا ہے، اس نے ایٹمی سائنسدان شہید کر دیئے، مگر جوہری علم ختم نہیں کر سکتا۔ پُرامن مقاصد کیلئے یورینیم کی افزودگی ایران کا حق ہے۔
ڈاکٹر اصغر مسعودی نے کہا اسلامی جمہوری ایران کا موقف ہے کہ اسرائیل نے فلسطین پر قبضہ کیا ہے، غزہ بڑی جیل میں ہیں۔ اسرائیل دراصل مقبوضہ فلسطین ہے۔ حماس کو اپنی سرزمین آزاد کروانے کا حق ہے۔ ہمارا یمن کے ساتھ تعاون عملی نہیں، اخلاقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سوچ رہا تھا کہ ایران پر حملے کے بعد عوام حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے، مگر انہیں کامیابی نہیں ملی۔ ایران میں حکومت مخالف افراد بھی ہو سکتے ہیں، مگر مشکل میں سب ایرانی اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ رضا شاہ پہلوی کے بیٹے نے اپنی بیٹی کا رشتہ یہودی کیساتھ کیا ہے، جبکہ وہ کہ رہا تھا کہ وہ ایک ہفتے میں ایران میں بادشاہ بننے کیلئے آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانی عوام اور حکومت کی طرف سے ایران کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔ سابق وفاقی وزیر تعلیم منیر حسین گیلانی نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے ان کی شخصیت پر بہت اثرات ہیں اور انہیں امام خمینی سے بہت پیار ہے۔ جس کا اظہار انہوں نے اپنی خود نوشت کتاب سیاسی بیداری میں بھی کیا ہے۔ جبکہ رہبر معظم نے بزرگی کے عالم میں جوانمردی کا مظاہرہ کرکے امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے۔
سید منیر حسین گیلانی نے کہا حیران کن بات ہے کہ جنگ بندی کا کریڈٹ امریکی صدر لے رہا ہے، جس کی آشیرباد اور مدد کے بغیر اسرائیل ایک قدم نہیں اٹھا سکتا۔ حالانکہ ایران کہہ رہا ہے کہ وہ امریکہ پر اعتبار نہیں کر سکتا۔ اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین نے کہا دنیا بھر کے مسلمانوں نے امریکہ اسرائیل کیخلاف ایران کی جنگ کو اپنی جنگ سمجھا ہے۔ جبکہ ولی امرالمسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے آئمہ معصومین کے حقیقی غلام اور پیروکار کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے بھی ایران کی بھر پور حمایت کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ایران فلسطین کی حمایت ترک نہیں کرے گا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا جنگ کے بعد حالات معمول پر آ جائیں تو ایران کو گیس پائپ لائن پاکستانی علاقے میں بچھانے میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے چونکہ پاکستان توانائی بحران اور مالی مسائل کا شکار ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر اصغر مسعودی سابق وفاقی وزیر نہیں کر سکتا انہوں نے کہا سیز فائر کی کہ اسرائیل اسرائیل نے کہ ایران ایران کے ایران کی ایران پر کی حمایت کا کہنا تھا کہ کیا ہے رہا ہے کہا کہ
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔