بھارتی ٹیم کے جارح مزاج آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو ڈیٹ کرنے سے متعلق خبرون پر بالی ووڈ اداکارہ ایشا گُپتا بھی بول اُٹھیں۔

گزشتہ روز ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ ایشا گُپتا نے بتایا کہ بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور وہ ایک دوسرے سے رابطے میں تھے لیکن ہمارے درمیان یہ رابطہ کبھی بھی کسی قسم کے سنجیدہ تعلق میں تبدیل نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ 'ہاں، کچھ وقت کیلئے ہم بات کررہے تھے، میں نہیں سمجھتی کہ ہم ڈیٹنگ کر رہے تھے، لیکن ہاں، بات چیت ہو رہی تھی' تاہم ان خبروں ایسے دیکھنا مناسب نہیں۔

مزید پڑھیں: کرکٹر کو ممبر پارلیمنٹ سے منگنی کے محض 2 ہفتے بعد خوشخبری مل گئی

اداکارہ سے میزبان نے پوچھا کہ کیا یہ رابطہ کبھی کسی قسم کے تعلق میں بدل سکتا تھا؟ جس پر ایشا نے جواب دیا کہ ایمانداری سے جواب دیا کہ 'شاید ایسا ہو سکتا تھا، لیکن چیزیں جلد ہی ختم ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: رنکو سنگھ کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر نے بچپن کی دوست سے منگنی کرلی

ایشا گپتا سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد ہاردک پانڈیا نے معروف ماڈل و اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے شادی کرلی تھی، تاہم اس جوڑے نے گزشتہ سال انسٹاگرام پر اپنی طلاق کا اعلان کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہاردک پانڈیا

پڑھیں:

اداکارہ صائمہ قریشی نے مردوں کو دوسری شادی کا مشورہ کیوں دیا؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ مرد ناجائز تعلقات میں ملوث ہونے کے بجائے دوسری شادی کر لیں۔

صائمہ قریشی حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں، جس کی میزبانی عدنان فیصل نے کی۔ اس پوڈکاسٹ میں انہوں نے مردوں کی متعدد شادیوں سے متعلق اپنے بیان کا دفاع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کی اجازت کیوں نہ دی، شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

انہوں نے کہا کہ مرد افیئر چلانے کے بجائے نکاح کر لیں، کسی کی زندگی برباد نہ کریں۔ مرد کا ایک غلط فیصلہ نسلیں برباد کر سکتا ہے۔ اگر آپ غلط راستے پر چلیں گے تو کل آپ کا گھر اور بچے متاثر ہوں گے، حرام کام کرنے کی بجائے دوسرا نکاح کر لیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں اور جب آپ ناجائز تعلقات رکھ سکتے ہیں اور کوئی کچھ نہیں کہتا، تو نکاح کیوں نہیں کر سکتے؟ نکاح میں بے شمار رکاوٹیں ہیں لیکن حرام راستہ بہت آسان ہے اور مردوں کو کسی کے جذبات سے کھیلتے ہوئے ڈرنا چاہیے، کل کو ان کی اپنی اولاد بھی بڑی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ’پہلی بیوی خود شوہر کا دوسرا نکاح کرائے‘، دوسری شادی کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری

ان کا کہنا تھا کہ اپنی بیوی کو اعتماد میں لے کر دوسری شادی کرلیں لیکن اگر کسی کی بیوی اجازت نہیں دیتی تو ضروری نہیں ہے کہ آپ اس سے اجازت لیں کیونکہ اسلام میں تو ایسا کچھ نہیں ہے۔ اور ایسی خواتین بھی ہیں جنہوں نے اپنے شوہروں کو دوسری شادی کی اجازت دی ہے اور دونوں بیویاں ایک ہی گھر میں رہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ دوسری شادی صائمہ قریشی

متعلقہ مضامین

  • کراچی۔۔۔ ایک بدقسمت شہر
  • آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد انتقال کرگئے
  • اداکارہ صائمہ قریشی نے مردوں کو دوسری شادی کا مشورہ کیوں دیا؟
  • شادی نہیں کروں گا لیکن باپ بننا چاہتا ہوں؛ سلمان خان
  • پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کا حامی ہوں، ہاتھ نہ ملا کر نفرت وہاں سے شروع ہوئی، شاہد آفریدی
  • فلسطینی ریاست بنانی چاہیے لیکن حماس کی گنجائش نہیں،ٹرمپ
  • ملت بیضا کی شیرازہ بندی
  • فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے لیکن حماس کی گنجائش نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی
  • سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہیڈن کے دل کی سرجری کا انکشاف