Express News:
2025-10-05@07:38:50 GMT

ریحام خان کی سارہ خان کے اینٹی فیمینزم مؤقف پر تنقید

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

 ریحام خان نے اداکارہ سارہ خان کے اینٹی فیمینزم مؤقف پر ردعمل دیا ہے جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

ریحام خان نے اداکارہ سارہ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سارہ شاید بھول رہی ہیں کہ وہ آج فیمینزم کی وجہ سے ہی وہ بطور اداکارہ کام کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں اداکارائیں اس ہی وجہ سے آزادی سے کام کر سکتی ہیں کیونکہ فیمینسٹ ہی خواتین کے حقوق کیلئے آواز اُٹھاتے ہیں اور اپنی مرضی سے زندگی جینے کی آزادی کیلئے جدوجہد کرتے ہیں۔ 

ریحام خان نے کہا کہ اگر کوئی فیمینزم سے اتفاق رائے نہ بھی رکھتا ہو تو اسے اس کیخلاف بیان نہیں دینا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افلوئنس رکھنے والے لوگوں کو ایسے افراد کیلئے بات کرنی چایئے جنہیں یہ سہولیات میسر نہیں ہیں۔ 

یاد رہے کہ کچھ دن قبل اداکارہ سارہ خان نے ایک ایونٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیمینزم پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اتنی فیمینسٹ نہیں ہیں اور مردوں کے کام انہیں پر چھوڑ کر خود گھر میں سکون سے رہنا زیادہ صحیح سمجھتی ہیں۔

سارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوا تھا جس کے کئی دنوں تک چرچے بھی ہوتے رہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی تنقید کروگے تو زوردار جواب ملے گا، مریم نواز

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، میں جب اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے۔

لاہور میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان بسوں کا کرایہ بہت معمولی ہے یہ انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ ہیں اس کا کرایہ محض بیس روپے رکھا گیا ہے، لاہور میں مزید الیکٹرک بسیں بھی فراہم کی جائیں گی، پنجاب کی ترقی میرا مشن ہے، لاہور میں الیکٹرک بسیں عوام کے لیے تحفہ ہیں، الیکٹرک بسوں میں خصوصی افراد اور بزرگوں کے لیے سفر مفت ہوگا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ میں جب اپنا پانی کہتی ہوں تو یہ جاتی امرا کا پانی نہیں ہوتا پنجاب کا پانی ہوتا ہے۔ 

مجھے معلوم ہوا کہ کے پی میں کلاؤڈ برسٹ سے پانچ سو بندے جاں بحق ہوئے میں نے تھائی لینڈ سے علی امین گنڈاپور کو کال کی اور پوچھا کہ پنجاب آپ کی کیا مدد کرسکتا ہے؟ آج آفت ہم پر آئی پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، جب ہماری امدادی کارروائیاں پنجاب میں جاری تھیں تو پریس کانفرنس میں ہمارا مذاق اڑایا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے کہا جارہا تھا کہ عالمی اداروں سے مدد کیوں نہیں مانگی؟ جب عوام کی خدمت کی نیت ہو تو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑتی، کے پی کے عوام بھی ہمارے عوام ہیں مگر گمراہ کرکے لوگوں کو پنجاب کے خلاف نکالا گیا یہ عصبیت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارا پانی پنجاب کے کسان کا حق تھا جسے سیاست کی نذر کردیا گیا، پنجاب کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی ان کے خلاف بات کروگے تو زوردار جواب ملے گا، مریم نواز نے اپنے لوگوں کے حق کے لیے آواز بلند کی اس لیے مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کالج میں ہر تین چار ماہ بعد کسی پر دل جاتا تھا ۔اب تو تعداد بھی یاد نہیں, فائزہ حسن کا انکشاف
  • اپنے صوبوں سے بے خبر لوگ پنجاب پر تنقید کرنے آجاتے ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • پیپلزپارٹی کی معافی کا مطالبہ مسترد،تنقید کروگے تو زوردار جواب ملے گا، مریم نواز
  • کالج میں ہر تین چار ماہ بعد کسی پر دل آجاتا، اب تو تعداد بھی یاد نہیں؛ فائزہ حسن
  • سارہ مللی برطانیہ کی پہلی خاتون آرچ بشپ آف کینٹربری مقرر
  • معافی وہ ترجمان مانگے جس نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی ، مریم نوازشریف کبھی معافی نہیں مانگے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب
  • پنجاب کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی تنقید کروگے تو زوردار جواب ملے گا، مریم نواز
  • اسد قیصر کی اسرائیل اور غزہ سے متعلق پالیسی پر حکومت پر شدید تنقید
  • اپنے صوبے کی خبر نہیں اور پنجاب پر تنقید؟ عظمیٰ بخاری کا  مزمل اسلم کو جواب
  • کھیل میں سیاست کو لانا افسوسناک ہے، اے بی ڈی ویلیئرز کی بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید