میری گاڑی میں سی سی ٹی وی، وائی فائی نہیں، عوام کی گاڑی میں لگوایا، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
اسکرین گریب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میری گاڑی میں سی سی ٹی وی، وائی فائی نہیں ہے اور چارجر نہیں ہے، عوام کی گاڑی میں لگوایا ہے۔
لاہور میں الیکٹرک بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ لاہور میرا، نواز شریف اور شہباز شریف کا گھر ہے، لاہور میں جگہ جگہ نواز شریف کی محبت اور خدمت کے آثار نظر آتے ہیں، لوگ لاہور آتے ہیں تو کہتے ہیں دوسرے ملک میں آگئے، لوگ کہتے ہیں کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ ہمیں دے دیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میانوالی میں بس سسٹم نہیں تھا، حالانکہ ایک شخص میانوالی سے اقتدار کی کرسی پر پہنچا، دسمبر تک لاہور میں مزید 70 بسیں آجائیں گی، شیخوپورہ، لاہور اور قصور ڈویژن میں ملا کر 500 بسیں بنتی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں دی جانے والی خدمات کا دائرہ پورے پنجاب تک بڑھا دیا ہے، میں نہیں چاہتی کہ کہا جائے مریم نواز صرف لاہور کو ترقی دے رہی ہے، جو معذور افراد گرین بس پر آتے ہیں اگر ان کے پاس وہیل چیئر نہیں تو ان کا ڈیٹا اکٹھا کر کے گھر وہیل چیئر پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج میری گاڑی میں اتنی سہولتیں نہیں ہیں جتنی پنجاب کے عوام کو دی جانے والی گاڑیوں میں ہیں، میٹرو بس یو یا اورنج ٹرین آغاز لاہور سے ہی ہوا، پنجاب کے کونے کونے میں الیکٹرک بس سروس شروع کر رہے ہیں، پورے پنجاب کی ترقی میرا مشن ہے، پنجاب میں تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی قلت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لاہور میں مریم نواز نے کہا کہ گاڑی میں
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی: مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی، پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔
لاہور میں قومی سیکیورٹی اور جنگی کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے آج تک سیلاب کی اتنی تباہی نہیں دیکھی، صوبائی حکومت کی تمام مشینری سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں سے 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کو 3 وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پنجاب کو سیلاب میں ڈبونے والی مریم نواز کے ساتھ صوبے کے عوام نہیں کھڑے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی۔
مریم نواز نے کہا کہ درپیش چیلنجز سے مل کر ہی نمٹا جا سکتا ہے، پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا اہم ملک ہے، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، عوام کی خوش حالی میری اولین ترجیح ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ گڈ گورننس، درست پالیسیاں اور سخت محنت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، گڈ گورننس سے عوامی مسائل کا حل ممکن ہے، عوام کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت میرا مشن ہے۔