مریم نواز کا معافی مانگنے سے انکار،پیپلزپارٹی پردوبارہ لفظی گولہ باری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
پنجاب کو جب کوئی نشانہ بنائے گا وہ اس کا جواب دیں گی، سیلاب میں انہیں عالمی امداد مانگنے کا لیکچر دیا گیا میںاپنے عوام کو کشکول پکڑنے کا نہیں کہوں گی، عزت نفس مجروح نہیں ہونے دوں گی،وزیر اعلیٰ
جو آپ کو جلاؤ گھیر اؤ کی ترغیب دے وہ آپ کا سب سے بڑا دشمن ہے، 9مئی کو بچوں کو ملک پر حملہ کرنے کا کہا گیابچے جیلوں میں رُل گئیلیکن خود کے بچے باہر بیٹھے ہیں ، یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں لفظی گولہ باری بند کرانے کی اسپیکر ایاز صادق کی کوشش کام نہ آئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے ایک بار پھر مخالفین کو نشانے پر لے لیا۔یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب کو جب کوئی نشانہ بنائے گا وہ اس کا جواب دیں گی، بطور وزیر اعلیٰ اگر وہ پنجاب کی بات نہیں کریں گی تو کون کرے گا؟ اس پر وہ کبھی معافی نہیں مانگیں گی۔ان کا کہنا تھا سیلاب میں انہیں عالمی امداد مانگنے کا لیکچر دیا گیا لیکن وہ کبھی اپنے عوام کو کشکول پکڑنے کا نہیں کہیں گی، عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گی۔نو مئی واقعات کا ذکر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا جو آپ کو جلاؤ گھیر اؤ کی ترغیب دے وہ آپ کا سب سے بڑا دشمن ہے، 9مئی کو بچوں کو ملک پر حملہ کرنے کا کہا گیالیکن خود کے بچے باہر بیٹھے ہیں ، حملہ کرنے والے بچے جیلوں میں رُل گئے۔ان کا کہنا تھا جس ملک میں اتنے ٹاپر ہوں اسے کبھی زوال نہیں آ سکتا، بچوں نے پنجاب اور پاکستان کا نام روشن کیا، پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کی پڑھائی میں بہت فرق آگیا ہے، میں نے عہد کیا کہ پرائیویٹ سرکاری اسکول کی تعلیم کا فرق ختم کروں گی، آج کل ٹیکنالوجی کا دور ہے، کتاب، پینسل سے گزارہ نہیں، پنجاب میں 80 ہزار بچے اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔