سو فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں، کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اکتوبر2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں سو فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں جبکہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ حکمران کا ہر فیصلہ عوام کی زندگی پر اثرانداز ہوتا ہے، گڈ گورننس کا بنیادی اصول احسان اور خدمت ہے۔ مریم نوازسے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء اور فیکلٹی ممبران نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے وفد کا خیر مقدم کیا اور وفد کو پنجاب حکومت کے تاریخی اور فلاحی منصوبوں سے آگاہ کیا۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کیا جا رہا ہے اور ای ٹینڈرنگ کے ذریعے مکمل شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ وطن دھرتی ماں کی طرح ہے، اس سے بے وفائی ناقابل برداشت ہے، پنجاب میں اب سیاسی تعیناتیاں اور اقرباپروری ختم ہو چکی ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے پاکستان آرمی، نیوی اور ایئر فورس کو آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے وفد کو بتایا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، سیلاب کے دوران سب سے بڑا انخلاء آپریشن مکمل کیا گیا اور سیلاب متاثرین کی نشاندہی کیلئے تھرمل امیجنگ ڈرونز کامیابی سے استعمال کیے گئے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی زراعت کو پہلی بار میکانائزیشن کی راہ پر ڈالا جا رہا ہے، کینسر کے مریضوں کیلئے جدید کوابلیشن مشین سے علاج ممکن بنایا جا رہا ہے جبکہ سموگ سے بچاؤ کیلئے 15 سموگ گنز درآمد کی گئی ہیں۔ وفد میں پاکستان آرمی، نیوی، ایئر فورس اور سول افسران کے علاوہ 26 ممالک کے 47 شرکاء شامل تھے جن میں آسٹریلیا، برطانیہ، چین، امریکا، سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات، ایران، فلسطین اور ساؤتھ کوریا کے افسران بھی موجود تھے۔ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء اور فیکلٹی ممبران نے پنجاب کے عوامی فلاحی منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں جاری پراجیکٹس کو سراہا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا ہے کہ مریم نواز
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے