پنجاب کو نشانہ بنانے والوں کو جواب دینا میرا کام‘ معافی نہیں مانگوں گی‘ مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی تذلیل کرنے والوں کو جواب دینا میرا کام ہے، اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، شمالی اور جنوبی پنجاب کی تفریق ڈالنے والے عوام کے دوست نہیں، پنجاب کے تمام شہروں کو بند مٹھی کی طرح جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں۔ لاہور میں تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوزیشن ہولڈرز نے پنجاب اور پاکستان کا نام روشن کیا، جس ملک میں اتنے سارے ٹاپرز ہوں اس کو کبھی زوال نہیں آسکتا، میرے پاس پنجاب میں 50 ہزار اسکول اور کروڑوں بچے پڑھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے، اس وقت پنجاب میں 80 ہزار بچے اسکالرشپس پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، سمجھتی ہوں آپ کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال بھی ضروری ہے، سوچا تھا اچھی پرفارمنس والے طلبہ کو جدید لیپ ٹاپس دوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 4 سالہ دور حکومت میں من پسند افراد کو ٹھیکے دیے جاتے تھے، آج میرٹ کا راستہ نہیں کھولوں گی تو کل آپ کے اوپر کوئی سفارشی آجائے گا، آج میرٹ کو اس لیے اہمیت دے رہی ہوں کہ کل آپ کے لیے مشکلات پیدا نہ ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز پورے پنجاب کی وزیراعلیٰ ہے، مریم نواز کیلئے کسی شہر کے لیے کوئی تفریق نہیں، آج ہر نیا منصوبہ پہلے چھوٹے شہروں سے شروع ہوتا ہے پھر بڑے شہروں میں جاتا ہے، شمالی اور جنوبی پنجاب کی تفریق ڈالنے والے آپ کے دوست نہیں، پنجاب کے تمام شہروں کو بند مٹھی کی طرح جوڑ کر رکھنا چاہتی ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلاب میں لیکچر دیے جا رہے تھے کہ عالمی امداد کیوں نہیں مانگتے، اب بس کر دیں، پاکستان کا ہر شخص اپنے وسائل کو ملک کے لیے استعمال کرے تو ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں کے پاس یکساں وسائل ہیں، یہ بات کبھی مت ماننا کہ اس کے پاس وسائل کم اور اس کے پاس وسائل زیادہ ہیں، باقی صوبوں کے وسائل کہاں جاتے ہیں؟ مریم نواز، نوازشریف کی بیٹی ہے وہ کبھی اپنے لوگوں کو کشکول پکڑنے کا نہیں کہے گی، اپنے عوام کو کہوں گی عزت نفس پر کبھی سمجھوتا نہ کرنا، مریم نواز اگر پنجاب کے عوام کی عزت نفس کی بات نہیں کرے گی تو اور کون کرے گا،؟ اس پر مریم نواز کبھی معافی نہیں مانگے گی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ میرا کام ہے کہ اگر کوئی پنجاب کے عوام کی تذلیل کرے تو اس کو جواب دوں، آج اس عہدے پر پہنچی ہوں تو یہ عوام کے اعتماد کے بعد والدین کی دعائیں ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب کے کے لیے
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔