اسلام آباد سے دبئی جانیوالی پرواز خراب موسم کے باعث بھارتی حدود میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025) اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز خراب موسم کے باعث بھارتی حدود میں داخل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح پنجاب کا موسم شدید خراب ہونے اور طوفان باد و باراں کے دوران پاکستان سے اوور فلائنگ کی متعدد پروازوں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔ ایسے میں اسلام آباد سے دبئی کی غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز بھارتی حدود میں داخل ہو گئی جو 12 منٹ بعد واپس پاکستانی حدود میں آسکی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام اباد سے امارات ائیر کی پرواز ای کے 715 صبح 4 بجے دبئی کیلئے روانہ ہوئی تو شدید بارش اور طوفان باد و باراں جاری تھا۔ جس کی وجہ سے پرواز روٹ سے بھٹک گئی اور نارووال کے قریب سے صبح 4 بج کر 25 منٹ پر بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگئی۔(جاری ہے)
شدید موسمی حالات کے باعث نہ صرف امارات کی پرواز متاثر ہوئی، بلکہ درجن سے زائد بین الاقوامی پروازوں کو بھی پاکستانی فضائی حدود میں تاخیر یا راستہ بدلنے جیسے مسائل کا سامنا رہا۔
ذرائع کے مطابق بینکاک سے لندن جانے والی تھائی ایئرویز کی پرواز کو 15 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں چکر کاٹنا پڑا۔ اسی طرح دیگر متاثرہ پروازوں میں ٹائپی سے پیرس، باکو سے اسلام آباد، لندن سے اسلام آباد، منیلا سے استنبول، دہلی سے استنبول، مسقط سے لاہور اور استنبول سے لاہور جانے والی پروازیں شامل تھیں۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق اس قسم کے خراب موسم میں فضائی حدود کی نگرانی اور پائلٹس کو فوری رہنمائی فراہم کرنا انتہائی اہم ہوتا ہے تاکہ ایسی کسی بھی غیر متوقع صورتحال کو بغیر نقصان کے قابو کیا جا سکے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد کے مطابق کی پرواز
پڑھیں:
سمندری طوفان ’رگاسا ‘ چین میں داخل، 10 شہروں میں ایمرجنسی نافذ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سمندری طوفان رگاسا چین کے صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرا گیا، 10 شہروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفان رگاسا کے پیش نظر تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کردیئے گئے جبکہ ٹرانسپورٹ ،کاروباری سرگرمیاں اور پروازیں معطل کردی گئی ہیں، شہریوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 4لاکھ سے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، چین میں سپر ٹائیفون رگاسا کے پیش نظر سپر مارکیٹس میں کھانے پینے کی اشیا کے شیلف خالی ہوگئے۔
دوسری جانب فلپائن کے شمالی حصے میں سپر سمندری طوفان ’’راگاسا‘‘ کے باعث تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے پیش نظر 10 ہزار سے زائد افراد کو سکولوں اور ایمرجنسی مراکز سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح کے وقت طوفانی ہواؤں کی رفتار 215 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی اور بعض اوقات ان کی رفتار 265 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی اور یہ مغرب کی سمت بابویاں جزائر کی طرف بڑھ رہا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے باعث طوفان زیادہ طاقتور ہو رہے ہیں۔