چین نے ا مر یکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
چین نےا مر یکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان چینی وزارت تجارت نےا مر یکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت ا مر یکہ تجارت پرعائد پابندیاں ختم کرے گا جب کہ چین برآمدی کنٹرولز کے تحت اشیاء کا جائزہ لے کر منظوری دے گا۔
چینی وزارت تجارت کا کہنا ہےکہ دونوں ممالک نے جنیوا معاہدے کے نفاذ کے لیے فریم ورک پر بھی اتفاق کیا ہے اور حالیہ لندن مذاکرات کے بعد تفصیلات کی توثیق کی گئی ہے۔
ترجمان چینی وزارت تجارت نے مزید کہا کہ امید ہے ا مر یکہ اور چین ایک دوسرے کے قریب آئیں گے، دونوں کے اقتصادی و تجارتی تعلقات صحت مند، مستحکم اور پائیدار انداز میں آگے بڑھیں گے۔
واضح رہے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے ساتھ تجارتی معاہدے ا مر یکہ
پڑھیں:
چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
چین نے اپنی خلائی سرگرمیوں میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے جمعہ کے روز لیجیان-1 وائی 15 کیریئر راکٹ کے ذریعے 5 مصنوعی سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیج دیے۔
چینی حکام کے مطابق راکٹ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 33 منٹ پر شمال مغربی چین میں واقع ڈونگ فینگ کمرشل اسپیس انوویشن پائلٹ زون سے لانچ کیا گیا۔
کامیاب پرواز کے بعد راکٹ نے تمام 5 سیٹلائٹس کو ان کے مقررہ مدار میں پہنچا دیا، جس کے ساتھ مشن اپنے تمام اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
اس موقع پر جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام سیٹلائٹس منصوبہ بندی کے مطابق اپنے مخصوص مدار میں داخل ہو گئے ہیں، جس سے لانچنگ کی کامیابی کی تصدیق ہوگئی۔
یہ مشن چین کے تجارتی خلائی پروگرام کی مسلسل پیش رفت کا مظہر ہے، حالیہ برسوں میں چین نے سیٹلائٹ لانچنگ، خلائی تحقیق اور تجارتی خلائی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک اپنے خلائی پروگرام کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف راکٹ مشنز اور سیٹلائٹ منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے کامیاب مشنز نہ صرف چین کی لانچنگ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہیں بلکہ تجارتی خلائی صنعت کی ترقی اور مستقبل کے خلائی منصوبوں کے لیے بھی اہم سنگ میل تصور کیے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چین خلائی مشن سیٹلائٹ مدار